مسلمان عالم کا جواب

نیلم

محفلین
"بیان کیا جاتا ہے کہ بغداد پر تاتاری فتح کے بعد، ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت کررہی تھی کہ ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔ پوچھا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟ جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔ دخترِ ہلاکو نے عالم کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا حاضر کیا گیا۔
شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی: کیا تم لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے؟
عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں
شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے غالب کرتا ہے؟
عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔
شہزادی: تو کیا اللہ نے آچ ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے؟
عالم: یقیناً کردیا ہے۔
شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟
عالم: نہیں
شہزادی: کیسے؟
عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟
شہزادی: ہاں دیکھا ہے
عالم: کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ کتے بھی رکھ چھوڑے ہوتے ہیں؟
شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
عالم: اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کو کسی طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سن کر دینے کو تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے؟
شہزادی: وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان کو واپس اس کی کمان میں لے آئیں۔
عالم: وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں؟
شہزادی: جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے اقتدار میں واپس نہ آجائیں۔
عالم: تو آپ تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے حق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہیں؛ جب تک ہم خدا کے در سے بھاگے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، تب تک ہمارا امن چین تم ہم پر حرام کیے رکھوگے؛ ہاں جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے اُس دن تمہارا کام ختم ہوجائے گا۔
*****
مسلمان عالم کے اس جواب میں آج ہمارے غوروفکر کےلیے بہت کچھ پوشیدہ ہے!
۔
خدایا ہمارے اس بھٹکے ہوئے گلے کو اپنے در پر واپس آنے کی توفیق دے؛ عبادتِ طاغوت کی یہ اندھیری طویل رات ہم سے دور کردے۔!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جو جس شعبہ میں عمل کی راہ اپناتا۔۔ کامیابی پاتا ہے۔۔۔ تاتاریوں نے بربریت کے راستے کو شعار عمل بنایا اور کامیاب رہے۔۔۔ مسلمان تو صدیوں سے بھیڑوں کا روپ دھارے ہیں۔۔۔ جن کو کبھی کوئی ہانک رہا تو کبھی کوئی۔۔۔ پر یہ عمل کی سیڑھی پر واپس آنے کو تیار نہیں۔۔۔
 

شوکت پرویز

محفلین
شکریہ محترمہ نیلم صاحبہ شیئر کرنے کے لئے۔
اس عالم نے کتنی مشکل اور کامپلیکیٹیڈ حالت میں بھی سچّائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اللہ ہمیں بھی ایسی حکمت، ہمّت، ایسا جذبہ اور ایسا ایمان نصیب فرمائے۔ آمین۔۔۔
 

نیلم

محفلین
جو جس شعبہ میں عمل کی راہ اپناتا ہے۔۔ کامیابی پاتا ہے۔۔۔ تاتاریوں نے بربریت کے راستے کو شعار عمل بنایا اور کامیاب رہے۔۔۔ مسلمان تو صدیوں سے بھیڑوں کا روپ دھارے ہیں۔۔۔ جن کو کبھی کوئی ہانک رہا تو کبھی کوئی۔۔۔ پر یہ عمل کی سیڑھی پر واپس آنے کو تیار نہیں۔۔۔
اللہ ہم سب کو ہدایات کے راستے پر چلائے ۔ہم سب ہی بھٹکے ہوئے ہیں
 

نیلم

محفلین
شکریہ محترمہ نیلم صاحبہ شیئر کرنے کے لئے۔
اس عالم نے کتنی مشکل اور کامپلیکیٹیڈ حالت میں بھی سچّائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اللہ ہمیں بھی ایسی حکمت، ہمّت، ایسا جذبہ اور ایسا ایمان نصیب فرمائے۔ آمین۔۔۔
بہت شکریہ بھائی
آج ہم مسلمان واقعی ہی اسی مشکل دور سے گزر رہے ہیں جہاں پر ہر انسان نہ صرف ہم پہ بلکہ ہمارے مذہب پہ بھی اُنگلی اُٹھا رہا ہے۔ہمیں غور وفکر اور عمل کی ضرورت ہے ۔
 

نیلم

محفلین
بہت شکریہ بھائی
آج ہم مسلمان واقعی ہی اسی مشکل دور سے گزر رہے ہیں جہاں پر ہر انسان نہ صرف ہم پہ بلکہ ہمارے مذہب پہ بھی اُنگلی اُٹھا رہا ہے۔ہمیں غور وفکر اور عمل کی ضرورت ہے ۔
ہم لوگوں نے اپنی زندگیوں کو سوالیاں نشان بنا دیا ہے ۔اسی لیئے ہر کوئی اُنگلی اُٹھا رہا ہے۔
 
Top