جس بات پر ہنگامہ ہوا ہے وہ ریکارڈنگ میں نہیں آسکی۔ اس لئے اس پر رائے دینا مشکل کام ہے۔ کیونکہ ٹریفک اہلکار اب اردو میں بات کررہے ہیں۔ پنجابی یا کسی بھی علاقائی زبان میں بات کرنا قطعاً بھی معیوب نہیں۔ لیکن ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی سب سے اردو میں بات کررہا ہو لیکن آپ سے اچانک پنجابی میں شروع ہوجائے تو لہجے و انداز کی وجہ سے برا لگ سکتا ہے۔ ایک بات اپنی ذات میں قابل گرفت نہیں ہوتی لیکن موقع و محل یا انداز اسے اگلے کے لئے ناقابل قبول بنادیتے ہیں اور ستم ظریفی یہ ہوتی ہے کہ جب آپ اس کی شکایت کرتے ہیں تو لوگ حیران ہوتے ہیں کہ اس میں برا منانے کی کیا بات ہے کیونکہ جو آپ نے محسوس کیا ہوتا ہے وہ آپ الفاظ میں کیسے بتائیں گے کسی کو۔ میں فریقین میں سے کسی کی حمایت نہیں کررہا صرف یہ وضاحت دینی مقصود ہے کہ ویڈیو میں جب تک مذکورہ واقعہ شامل نہیں ہوتا رائے دینا مشکل کام ہے۔