کاشفی

محفلین
pakistan-mqm-altafhussian-muslimnation_6-26-2013_106873_l.jpg
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے،جہاز کے اپر ڈیک پر بیٹھے ہوئے لوگ پورے پاکستان کے عوام کو گمراہ کررہے،ان کا کہنا ہے کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہاہے ۔لندن سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انھو ں نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ اگرمسلم امہ کے ٹائی ٹینک کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو جہاز تباہ ہوکر ڈوب جائے گا،ان کا کہناتھاکہ جس طرح کے دعوے ٹائی ٹینک جہاز کیلئے کئے گئے تھے کم وبیش ویسے ہی دعوے پاکستان کیلئے کئے جارہے ہیں،ٹائی ٹینک کے اپرڈیک میں بیٹھے ہوئے دولت مند، اعلیٰ قسم کے بیوروکریٹس اور افسران کو زرہ برابر معلوم نہیں تھا کہ جہاز ڈوب رہا ہے، پاکستان کی صورتحال بھی ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے،جہاز کے اپر ڈیک پر بیٹھے ہوئے لوگ پورے پاکستان کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،الطاف حسین نے کہاکہ مغربی پاکستان کا ریڈیوپاکستان یہ خبریں نشرکررہا تھا کہ سابقہ مشرقی پاکستان میں ہماری مسلح افواج ہرمحاذ پر فتح حاصل کررہی ہے،جبکہ اس وقت پاکستان کے 93 ہزار فوجی ، انڈین فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکے تھے،الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا آج کے اس بیان کو ایک کہانی اور قصہ سمجھ کربھول نہ جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی سے کہیں اب یہ ٹیلیفونک خطاب نہ کیا کریں۔ یہ پرانا طریقہ ہو گیا ہے۔ اب ویڈیو خطاب کیا کریں۔
 

کاشفی

محفلین
Pakistan-Politics-CapitalTalk-ImranKhan_6-27-2013_107015_l.jpg
اسلام آبا د… عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین درست کہتے ہیں کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، طاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ بھی درست تھے۔ کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے عمران خان کا انتخابی مہم کے دوران زخمی ہونے کے بعد پہلا خصوصی انٹرویو کیا، پروگرام آج شب 8 بج کر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے صحیح کہا کہ مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی تو ہم تباہی کی طرف جائیں گے، جو ہمارے مسائل ہیں اگر ان کا حل نہیں ڈھونڈا تو آگے صرف اندھیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم چل رہے ہیں اگر ہم نے اپنی رہنمائی نہ کی تو بڑا نقصان ہوگا، علامہ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست تھے۔
 
مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، اسی لئے میں کئی سال پہلے ہی کود کر غیر مسلم امہ کے بحری جہاز پر سوار ہوگیا تھا، اور یہ بیان میں اسی جہاز پر دوربین سے ٹائی ٹینک کو دیکھتے ہوئے دے رہا ہوں۔۔۔
 
بھائی سے کہیں اب یہ ٹیلیفونک خطاب نہ کیا کریں۔ یہ پرانا طریقہ ہو گیا ہے۔ اب ویڈیو خطاب کیا کریں۔
دل کے بازار میں دولت (عقل و فہم کی) نہیں دیکھی جاتی
پیار ہوجائے تو صورت نہیں دیکھی جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ۔۔
نہ تنہا عشق از دیدار خیزد۔۔
بسا کیں دولت از گفتار خیزد
 
Top