تعبیر
محفلین
دارا اور سارا ایران میں بنائی گئی ہیں ۔ تاکہ مسلم ممالک میں اسلامی روایات اور اقدارات کو زندہ کھا جا سکے۔ بچوں اور بڑوں کو اپنی روایات بتائی جا سکیں اور ان میں اپنی تہذیب اور تمدن کو اجاگر کیا جائے
اصلی باربی کے بجائے اسے اسلامی کپڑے پہنائے گئے ہیں ۔ انکا ایک فیملی بیک گراؤنڈ بھی ہے۔ سارا کے چاروں کے چاروں ماڈلز اسکارف پہنے ہوئی ہیں اور یہ اصل باربی سے کئی گنا زیادہ سستی ہیں ۔
اس باربی کو بنانے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ بنانے والوں کے خیال میں مسلمانوں کے لیے امریکہ کے میزائلوں سے زیادہ خطرناک انکے جیسا بننا اور اندھا دھند انکے فیشن کی پیروی کرنا ہے ۔کیونکہ ہو سکتا ہے کہ
اگر بچیاں ان باربیز سے کھلیں تو وہ اپنی روایات بھول جائیں اورممکن ہے کہ کل کو اپنی تہذیب اور روایات کو نہ اپنائیں۔