مسندِ دل پہ ترا عکس بنا لیتا ہوں

سر الف عین
یاسر شاہ
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

دیپ یادوں کے سرِشام جلا لیتا ہوں
اس طرح ہجر کے لمحے بھی سجا لیتا ہوں

جب بھی یاد آئے مجھے شہرِ حوادث کی فضا
چھپ کے دنیا سے کہیں , اشک بہا لیتا ہوں

اپنی تنہائی کا احساس بھلانے کے لئے
مسندِ دل پہ ترا عکس بنا لیتا ہوں

مہرباں مجھ پہ ستارا ہے نہ جگنو کوئی
ڈر کے اندھیروں سے , گھر اپنا جلا لیتا ہوں

ضبط کی ناؤ گھرے کرب کے طوفاں میں اگر
جاں بلب ہو کے بھی میں اس کو بچا لیتا ہوں

خامشی اوڑھ کے سجاد بھری محفل میں
زخم سب روح کے اکثر میں چھپا لیتا ہوں
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
سر الف عین
یاسر شاہ
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

دیپ یادوں کے سرِشام جلا لیتا ہوں
اس طرح ہجر کے لمحے بھی سجا لیتا ہوں

جب بھی یاد آئے مجھے شہرِ حوادث کی فضا
چھپ کے دنیا سے کہیں اشک بہا لیتا ہوں

اپنی تنہائی کا احساس بھلانے کے لئے
مسندِ دل پہ ترا عکس بنا لیتا ہوں

مہرباں مجھ پہ ستارا ہے نہ جگنو کوئی
ڈر کے اندھیروں سے گھر اپنا جلا لیتا ہوں

ضبط کی ناؤ گھرے کرب کے طوفاں میں کبھی
جاں بلب ہو کے بھی میں اس کو بچا لیتا ہوں

خامشی اوڑھ کے سجاد بھری محفل میں
زخم سب روح کے اکثر میں چھپا لیتا ہوں
واہ واہ
 
الف عین

لائبریرین
مہرباں مجھ پہ ستارا ہے نہ جگنو کوئی
ڈر کے اندھیروں سے , گھر اپنا جلا لیتا ہوں
... اندھیروں میں ن غنہ ہے، معلنہ نہیں۔ اس کی بجائے تاریکی کہو

ضبط کی ناؤ گھرے کرب کے طوفاں میں اگر
جاں بلب ہو کے بھی میں اس کو بچا لیتا ہوں
اس کو معنی ضبط کی ناؤ؟ مگر ناؤ سے بہت دور ہو گیا 'اس کو' الفاظ بدل کر کہو کہ ناؤ آخر کی طرف آیے
باقی اشعار درست ہیں
 
ڈر کے تاریکی سے , گھر اپنا جلا لیتا ہوں

گھرے جو کرب کے طوفاں میں ضبط کی ناؤ
جاں بلب ہو کے بھی میں اس کو بچا لیتا ہوں

سر نظر ثانی فرما دیں
 
الف عین

لائبریرین
گھرے جو کرب کے طوفاں میں ضبط کی ناؤ
یہ تو وزن میں ہی نہیں آتا!
ایک تجویز اچانک ذہن میں آئی ہے اگرچہ اس میں تنافر ہے
سیلِ آلام میں گھر جانے اگر ضبط کی ناؤ
 
گھرے جو کرب کے طوفاں میں ضبط کی ناؤ
یہ تو وزن میں ہی نہیں آتا!
ایک تجویز اچانک ذہن میں آئی ہے اگرچہ اس میں تنافر ہے
سیلِ آلام میں گھر جانے اگر ضبط کی ناؤ
سر بہت بہت شکریہ بہت پیارا مصرعہ دیا ہے دراصل سر میں ایک غزل لکھ رہا تھا اور اس مصرعے کو اسی وزن پہ باندھ گیا
 
Top