مشاعرہ نسٹ اسلام آباد

مجھے معلوم نہیں کہ اس گروپ میں یہ مراسلہ مناسب ہے یا نہیں مگر ویسے بھی بہت دنوں سے یہاں کچھ خاص ہو بھی نہیں رہا۔ تو مبصرینِ کرام کو یہ یہ بتانا مقصود تھا کہ میں اپنی دانش گاہ National University of Sciences and Technology, H-12 Islamabad میں ایک مشاعرے کی نظامت کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں. اس میں شرکت کے لیے آپ کو تیرہ سو روپے کے ٹکٹس خریدنے ہوں گے۔ اس کے لیے آپ کو اس ربط پر جانا ہوگا:

NLF 2020

میری کوشش تھی کہ اس قضیے سے کسی طور چھٹکارا حاصل کیا جائے مگر

کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے

اس ٹکٹ پر آپ مشاعرے کے ساتھ ساتھ ایک اور مقابلے میں شرکت بھی کر سکتے ہیں۔ علاوہ از این آپ تین دن کے اس جشن کے مختلف سیشنز میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جن میں صوفی نائٹ، کارنِول، محفلِ مشاعرہ (افتخار عارف، رحمان فارس وغیرہ) بھی شامل ہیں۔ اچھے شعرا کے لیے ہم معزز مہمانوں کے ساتھ چائے کا انتظام بھی کرنے کی کوشش کریں گے۔
امید ہے کہ آپ میں سے چند احباب شرکت کرنا پسند فرمائیں گے۔ کوشش ہے کہ کچھ بہتر منعقد کیا جا سکے۔
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین

برادرم! کراچی سے اسلام آباد کا ریٹرن ٹکٹ بھیج دیں تو بندہ پروگرام میں شرکت کی ضمانت دیتا ہے۔:)
 
الف عین

لائبریرین
میں نے پہلے اسے مشاعرہ ٹیسٹ پڑھا! بعد میں معلوم ہوا کہ نسٹ ادارے کے نام کا مخفف ہے ورنہ میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ مشاعروں بلکہ شاعروں کا ٹیسٹ میچ ہے، شاید ورلڈ کپ بھی کبھی منعقد کیا جا سکے!
 
عرفان سعید

وہ تو کچھ ایسے ہو گا

اے خان

محفلین
برادرم! کراچی سے اسلام آباد کا ریٹرن ٹکٹ بھیج دیں تو بندہ پروگرام میں شرکت کی ضمانت دیتا ہے۔:)

میرے لیے ہیلسنکی سے اسلام آباد کا پلیز!
:)

ارے رحم کرو یارو۔
ریحان نے تو ٹکٹ کی قیمت بھی لکھی ہے اس کا ہی کچھ خیال کرلو ۔
میں آنے جانے کا بندوبست خود کرلوں گا کھانے کا بندوبست محمد تابش صدیقی بھائی آپ کرلیں بس یہ ٹکٹ فری ہوجائے :p
 
Top