مشترکہ اسلامی فوج کی تجویز

مشترکہ اسلامی فوج کی تجویز
ڈان اخبار تاریخ اشاعت 21 جولائ, 2014
53cc527d3aa77.jpg

۔ —اے پی فائل فوٹو
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ-قائد کی ایک رہنما نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے نیٹو کی طرز پر تمام مسلمان ملکوں کو مشترکہ 'اسلامی فوج' بنانے پر زور دیا ہے۔
اتوار کو جاری ایک بیان میں سلمیٰ ہاشمی نے کہا 'اسرائیلی جنگی طیارے اور فوجی ٹینک خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن مسلمان ملکوں کی حکومتیں محض مذمتی بیان دینے پر اکتفا کر رہی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ملک فلسطینیوں پر بے رحمانہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں فوری طور پر نیٹو کی طرز پر ایک مشترکہ فوج بنانا ہو گی۔
'جب امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور دوسرے مغربی ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے نیٹو کی شکل میں ہاتھ ملا سکتے ہیں تو مسلمان ملک ایک مشترکہ اسلامی فوج بنانے میں کیو ں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں'۔
سلمیٰ ہاشمی کے مطابق، اگر عرب ملک امریکی، سوئس، فرانسیسی بنکو ں سے اپنی دولت نکال لیں تو مغربی ملکوں میں بڑا مالیاتی بحران آ جائے گا۔
انہوں نے مسلمانوں پر عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی طرز پر ایک مشترکہ بینک قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب بادشاہ اور اشرفیہ اپنی دولت مغربی بینکوں سے اس مجوزہ اسلامی بینک میں منتقل کریں۔
 

x boy

محفلین
اس سلسلے میں یو این او سے او آئی سی نے کونٹیکٹ کیا تھا
یو این او نے انکار کیا اور کہا کہ نیٹو ہچڑے موجود ہیں نا۔
اسطرح او آئی سی
images


چھپ ہوگئی
 
Top