اسد
محفلین
پی ٹی سی ایل نے ایک میگا بِٹ (1250 روپے ماہانہ)اور دو میگا بِٹ (1550 روپے ماہانہ) ڈی ایس ایل (unlimited/لامحدود) کنکشنز کو چار میگا بِٹ کے کنکشن سے اپگریڈ کر دیا ہے اور اگست تک صارفین سے پرانے کنکشن کے واجبات ہی وصول کیے جائیں گے۔ جس کے بعد 4 میگا بِٹ کے عام واجبات (2100 روپے ماہانہ) وصول کیے جائیں گے۔
ویسے تو یہ اچھی خبر ہے لیکن مجھ جیسے افراد جو بے حساب ڈاؤنلوڈنگ کرنے کے عادی ہیں اس سے ہوشیار رہیں۔ اس میں پانچ ہزار روپے (Rs.5000) مہینہ ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ اگر ایک مہینے میں 300 گیگا بائٹ سے زیادہ ڈاؤنلوڈنگ ہوتی ہے تو پی ٹی سی ایل اس مہینے پانچ ہزار روپے وصول کرتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے بروڈ بینڈ پیکیجز صفحے سے
ہمارے پاس ایک میگا بِٹ کا کنکشن ہے اور گھر میں تین کمپیوٹر اور دو موبائل اسے استعمال کرتے ہیں۔ میں انٹرنیٹ سب سے زیادہ استعمال کرتا ہوں اور جتنے وقت گھر میں موجود ہوتا ہوں تقریباً مسلسل کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈنگ ہو رہی ہوتی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ ایک میگا بِٹ کنکشن پر ایک مہینے میں کتنی ڈاؤنلوڈنگ ممکن ہے۔ زیادہ سے زیادہ فی سیکنڈ ڈاؤنلوڈ تقریباً 105 کلو بائٹ ہوتا ہے، ایک منٹ میں 6300 کلو بائٹ یا 6.15 میگا بائٹ، ایک گھنٹے میں 369 میگا بائٹ، ایک دن میں 8.65 گیگا بائٹ اور ایک مہینے میں (31 دن) 268 گیگا بائٹ۔ لیکن لوڈ شیڈنگ اور دوسری خرابیوں کی وجہ سے ہر وقت بجلی نہیں ہوتی۔ ایک (اچھے) مہینے میں ہمارا زیادہ سے زیادہ ڈاؤنلوڈ 200 ~ 220 میگا بائٹ تک ہوتا ہے، یعنی جس مہینے بجلی کم جائے۔ اگر بجلی نہ بھی جائے تو بھی 300 گیگا بائٹ کی حد عبور نہیں ہو سکتی۔
اگر ہمارے پاس دو میگا بِٹ کنکشن ہو تو ایک مہینے میں 400 گیگا بائٹ ڈاؤنلوڈ ہو سکتا ہے اور پی ٹی سی ایل پانچ ہزار کا بل بھیج دی گی۔ چار میگا بِٹ کنکشن پر 800 گیگا بائٹ ڈاؤنلوڈنگ ممکن ہے اور جرمانہ یہی ہو گا۔
اگر کسی کو پی ٹی سی ایل کی سائٹ پر ایسے صفحے کا علم ہو جس میں رواں مہینے کے کُل ڈاؤنلوڈ کی مقدار کا پتہ چل سکے تو ضرور بتائیں۔

*Note: For Quality Assurance Purposes and to provide uninterrupted service to all customers, Rs. 5,000 per month will be charged for greater than 300 GBs downloads.This is not applicable to 8 Mbps and above connections.