میرا خیال ہے کہ گڑے مردے اُکھاڑنے سے بہتر ہے کہ نواز حکومت عوام کی حالت بہتر بنانے کے لئے وہ اقدامات کرے جس کا انہوں نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔
حکومت اور حزبِ اختلاف کی جماعتیں بھی عدالتی معاملات پر اپنی سیاست نہ چمکائیں تو بہتر رہے گا۔
متفق
مشرف کو باعزت محفوظ راستہ ملنا چاہیے
آپ متفق ہیں تو اچھی بات ہے۔ ویسے میں نے یہ نہیں کہا تھا۔
کیسے مہاجر ہیں پھر آپ؟
مہاجر مہاجر کا ساتھ نہیں دے گا تو کون دے گا؟ اسی لیے مہاجروں کی یہ حالت ہے
انا للہ و انا الیہ راجعون۔کیسے مہاجر ہیں پھر آپ؟
مہاجر مہاجر کا ساتھ نہیں دے گا تو کون دے گا؟ اسی لیے مہاجروں کی یہ حالت ہے
میں تو پاکستان میں ہی پیدا ہوا ہوں محترم ۔۔۔ ! پاکستانی ہوں۔
ویسے مشرف کے ساتھ جو بھی کچھ ہو رہا ہے میں اُس کے حق میں نہیں ہوں۔ لیکن میری خواہش ہے کہ اس معاملے کو بغیر کسی سیاسی مداخلت کے آئینِ پاکستان کے مطابق حل کیا جائے۔
میری خواہش ہے کہ حکومت، ان کے حلیف اور حریف سب ملک و قوم کی بہتری کی کوشش کریں اور نان ایشوز پر سیاست چمکانے سے گریز کریں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ھمت بھائی پاکستان آپ کا بھی اتنا ہی جتنا کسی اور کا۔ بلکہ آپ کے آباؤ اجداد کا پاکستان پر حق اور محبت دوسروں سے بھی زیادہ تھی کیونکہ انہوں نے پاکستان قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا اس لئے قدر زیادہ تھی۔اپ کی خواہش سے متفق
مگر یہ تو بتایے کہ مہاجر کیا مہاجرستان میں پیدا ہوتے ہیں۔ سب مہاجر پاکستان میں ہی پیدا ہوئے ہیں
ھمت بھائی پاکستان آپ کا بھی اتنا ہی جتنا کسی اور کا۔ بلکہ آپ کے آباؤ اجداد کا پاکستان پر حق اور محبت دوسروں سے بھی زیادہ تھی کیونکہ انہوں نے پاکستان قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا اس لئے قدر زیادہ تھی۔
اپ کی خواہش سے متفق
مگر یہ تو بتایے کہ مہاجر کیا مہاجرستان میں پیدا ہوتے ہیں۔ سب مہاجر پاکستان میں ہی پیدا ہوئے ہیں
میں نے کب کہا ہے کہ پاکستان مہاجروں کا نہیں ہے
بلکہ میں نے تویہ کہا ہے کہ سارے مہاجر 100 فی صد صرف پاکستان میں ہی پیدا ہوئے ہیں۔ کہ ان کے مہاجر بننے سے پہلے پاکستان تھا ہی نہیں
تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ آپ مشرف کیلئے لسانی بنیادوں پر سپورٹ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن جواباً محمد احمد نے جو کہا میرا دل باغ باغ ہوگیا۔کیسے مہاجر ہیں پھر آپ؟
مہاجر مہاجر کا ساتھ نہیں دے گا تو کون دے گا؟ اسی لیے مہاجروں کی یہ حالت ہے
نہ اپ کو میری بات سمجھ ائی نہ محمد احمد کوجب آپ نے یہ کہا
تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ آپ مشرف کیلئے لسانی بنیادوں پر سپورٹ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن جواباً محمد احمد نے جو کہا میرا دل باغ باغ ہوگیا۔
بات یہ ہے کہ جب ملک کو اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہو تو بڑے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سو میرا خیال ہے کہ ہم سب اپنی لسانی اور علاقائی شناخت کو پسِ پشت ڈال کر پاکستانی کہلائیں اور ہر معاملے پر پاکستانی بن کر سوچیں۔
سو کسی کی حمایت یا مخالفت اس وجہ سے نہ کی جائے کہ وہ ہمارے قبیلے یا گروہ سے وابستہ ہے بلکہ ہمیشہ حمایت اُس کی کی جائے جو آپ کی دانست میں حق پر ہو۔
متفق
یہی تو کہہ رہا ہوں کہ مہاجر ہی حق پر ہے یعنی حق پرست ہے
اپ کی بات سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ ہیں تو اپ بھی مہاجر ہی نہ
رہی ہجرت سدا منسوب مجھ سے
وطن میں ہو کہ احمدؔ بے وطن ہوں