مشرف کی جان کو خطرہ ہے ، امریکا لایا جائے ، سابق امریکی سینیٹر کا مطالبہ

مشرف کی جان کو خطرہ ہے ، امریکا لایا جائے ، سابق امریکی سینیٹر کا مطالبہ
495x278x577463_58442758.jpg.pagespeed.ic.YNU75Kza23.webp

طبی حالت بھی نہایت خراب ہے ، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے امریکا کی بھرپور مدد کی اوباما پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈلوا کر ای سی ایل سے نام نکلوائیں، اہل خانہ کو بھی نکالا جائے
واشنگٹن (دنیا نیوز) سابق امریکی شیڈو سینیٹر جیسی جیکسن نے امریکی صدر بارک اوباما کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف امریکا کے قریبی ساتھی ہیں، انہوں نے نائن الیون حملے کے بعد امریکا کا بھرپور ساتھ دیا اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے امریکا کی مدد کی۔ سابق امریکی سینیٹر نے خط میں مزید لکھا کہ اس وقت پاکستان میں پرویز مشرف کی زندگی کو طالبان سے شدید خطرات لاحق ہیں اور ان کی طبی حالت بھی نہایت خراب ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر بارک اوباما سے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور ان کی علاج کیلئے امریکا آمد کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ کو بھی پاکستان سے نکالا جائے ، تاکہ طالبان کے حملوں سے ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پرویز مشرف امریکی سپورٹ کے حقدار ہیں اور امریکی حکومت کو فوری مدد کرنی چاہیے ۔

- See more at: http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2015-06-04/577463#.VXAZOdKqpBc
 
Top