اسلام آباد…حکومت نے پرویز مشرف کو والدہ سے ملوانے کیلیے تعاون کی پیش کش کردی، وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ مشرف کی والدہ کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں، مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔مشرف سے پہلے ڈیل کی نہ اب کریں گے ۔مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کریگی ۔حکومت نے نہ صرف مشرف کو محفوظ راستہ دینے کا امکان مسترد کردیا بلکہ ان کے ملک میں ہی رہنے کا جواز بھی فراہم کردیا ہے ، ای سی ایل سے نام نکالوانے کیلیے مشرف کا ایک موقف یہ بھی تھا کہ وہ اپنی علیل والدہ کی عیادت کیلیے جانا چاہتے ہیں۔وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ کو پاکستان لانے کیلیے خصوصی طیارہ بھیجنے کو تیار ہیں ، حکومت انہیں علاج کیلیے بھی بھرپور سہولتیں فراہم کرے گی۔پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیسز کے لیے حکومتی قانونی ٹیم ثبوت عدالتوں میں پیش کرے گی اور مشرف کے مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کریگی
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=131971
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=131971