مشرف کے ساتھیوں کی کیانی اور سابق چیف جسٹس کو ملوث کرنے کی تاخیری کوشش

1139.gif

http://e.jang.com.pk/01-11-2014/lahore/page1.asp#;
 
ایک بات تو بالکل واضح ہوگئی کہ مشرف سے فائدہ اٹھانے والے اور اس کے ہمدرد جان بوجھ کر مشرف کے کیس کو مشرف بمقابلہ ریاست یا آئین کی بجائے مشرف بمقابلہ نواز شریف بنا کر پیش کر رہے ہیں تاکہ نواز شریف کے مخالف بھی مشرف کے ہمدرد بن جائیں اس کیس میں۔
 
میر انیس

لائبریرین
ویسے لئیق صاحب ھقیقت تو یہی ہے ۔ ورنہ اگر دیکھیں تو پرویز مشرف نے مارشل لا نہیں لگایا تھا صرف ایمرجنسی نافذ کی تھی جب کے ضیاالحق نے تو مارشل لا لگادیا تھا آئن یہاں بھی معطل ہوا وہاں بھی تو کیا وجہ ہے کہ ایک کی قبر پر جاکر قسم کھائی جاتی ہے اس کے مشن پر چلنے کی اور دوسرے کو غدار قرار دیا جارہا ہے یہ ذاتی دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔ ایک نے منتخب وزیر اعظم کو پھانسی چڑھوادیا دوسرے نے آزاد کردیا پر بُرا پھر بھی وہی ہے۔
 
نہیں جناب آپ کو غلط فہمی ہوئی۔ 12 اکتوبر کو بھی مشرف نے آئین کو معطل کیا اور پی سی او نافذ کیا۔ نواز حکومت کو برطرف کیا اور بعد میں ججوں کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کا حکم دیا۔
3 نومبر کو مشرف نے آئین معطل کیا اور پی سی او نافذ کیا اور ساتھ ہی ایمرجنسی بھی ۔ اور پی سی او کے ذریعے ججوں کو برطرف کیا گیا۔ کیونکہ آئینی طریقے سے ججوں کو برطرف کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔ 3 نومبر کو بھی مارشل لاء ہی تھا لیکن اسکے ذریعے حکومت کو برطرف نہیں کیا گیا بلکہ ججوں کو برطرف کیا گیا۔ البتہ میڈیا کو حکم دیا گیا کہ اسے پی سی او نا کہیں بلکہ صرف ایمرجنسی کہیں۔
 
Top