حسان خان
لائبریرین
آرتھوڈوکس کلیسا سے تعلق رکھنے والے مسیحی حضرت عیسیٰ کا روزِ تولد جولیَن تقویم کے مطابق ۷ جنوری کو مناتے ہیں۔ آئیے ریڈیو فری یورپ کے توسط سے ایک نظر ڈالی جائے کہ مشرقی یورپ سے لے کر مشرقِ وسطیٰ تک ہم مسلمانوں کے دینی رشتے دار مسیحیوں نے یہ روز کس انداز سے منایا۔
تصاویر کا منبعِ اول
تصاویر کا منبعِ دوم
کوسووو کے شہر گراچانیتسا میں سرب باشندے قرونِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی خانقاہ کے باہر الاؤ تولد کی رات الاؤ جلا رہے ہیں۔
(گراچانیتسا پہلے چھوٹا سا گاؤں تھا۔ کوسووو کی جنگ کے بعد پریشتینا اور کوسووو کے دیگر علاقوں سے بے دخل ہوئے سرب اس شہر میں پناہ گیر ہوئے ہیں اور اب یہ شہر کوسووو میں سربوں کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بلقان کی دیگر اقوام کی طرح سرب قوم کے لیے بھی اُن کا قومی مذہب بہت اہمیت رکھتا ہے۔ سرب قومیت اور سرب آرتھوڈکس کلیسا اس طرح آپس میں ملی ہوئی ہیں کہ اس خطے میں سرب اور آرتھوڈوکس ہم معنی الفاظ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ اُسی طرح جس طرح یہاں بوسنیائی اور مسلمان ہم معنی الفاظ ہیں۔ اپنی قومی روایات سے سربوں کی یوں وابستگی میرے نزدیک قابلِ تعریف ہے۔)
بوسنیا کے شہر زینیتسا میں ایک سرب آرتھوڈوکس کشیش (پریسٹ) تولد کی رات عبادت کرتے ہوئے
سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں مقدس ساوا کلیسا کے باہر لوگ بلوط کی خشک ٹہنیاں جلا کر جشن منا رہے ہیں۔
سربیا کے ہمسائے ملک مونٹی نیگرو کے پرانے شاہی دارالحکومت سیتنیے (cetinje) کا منظر
مغربی یوکرائن کے شہر لوِیو میں بچے روایتی لباس پہنے تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔
یوکرائن کے دارالحکومت کی اِیو (kyiv) میں ایک مظاہرہ کرنے والا شخص حکومت مخالف کیمپ میں قائم عارضی کام چلاؤ کلیسا میں عبادت کر رہا ہے۔
بیلاروس کے گاؤں پلیسا میں لوگ عبادت کر رہے ہیں۔
روسی شہر وولگوگراد کے کلیسائے بزرگ میں لوگ عبادت میں شریک ہو رہے ہیں۔
ماسکو کے کلیسائے مسیحِ نجات دہندہ میں روسی صدر دمیتری میدویدیو اپنی زوجہ کے ہمراہ عبادت میں شریک ہیں۔
ارمنستان (آرمینیا) کے دارالحکومت ایروان میں واقع مقدس گریگوریِ روشن کنندہ کلیسا کے باہر عبادت کے دوران ارمنی بچی موم بتی پکڑی ہوئی ہے۔
(بدقسمتی سے ارمنی باشندے جمہوریۂ آذربائجان اور ترکی کے 'ازلی دشمن' ہیں۔ )
جمہوریۂ آذربائجان کے دارالحکومت باکو میں ارمنی اقلیت کے لوگ عبادت میں شریک ہیں۔
عراقی شہر دہوک کی ارمنی کلیسا میں لوگ عبادت کر رہے ہیں۔
یوکرائنی دارالحکومت کی اِیو کے میدانِ آزادی میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔
کالوفیر، بلغاریہ میں بلغاری مرد دریائے تُنجا میں جشن منا رہے ہیں۔ اکثر آرتھوڈوکس مسیحی حضرت عیسیٰ کے بپتسمے کی یاد میں پانی ڈبکیاں لگاتے ہیں۔
استانبول، ترکی میں یونانی اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد باسفورس کے سرد پانی میں چوبی صلیب کو بوسہ دے رہے ہیں۔
بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں لوگ پانی میں پھینکی گئی چوبی صلیب کی بازیابی کے لیے جھیل میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔
یوکرائنی دارالحکومت کی زیرِ زمین ایستگاہ (اسٹیشن) میں لوگ روایتی لباس پہنے اور روزِ تولد کے نغمے گاتے میدانِ آزادی جشن منانے جا رہے ہیں۔