مشرق و مغرب

عاطف بٹ

محفلین
چلو یہ فرض کرتے ہیں
کہ تم مشرق
میں مغرب ہوں
چلو یہ مان لیتے ہیں
بہت لمبا سفر ہے یہ
مگر یہ بھی حقیقت ہے
تمہاری ذات کا سورج
بہت سا راستہ چل کر
مری ہستی میں ڈوبے گا

پس نوشت: شاعر کا نام معلوم نہیں، اگر آپ میں سے کسی کے علم میں ہو تو بتا کر ممنون فرمائیے!
 
Top