میرے خیال میں عربی زبان کا ڈھانچہ ایسی ساخت پر استوار ہے کہ اسے لغات کی ترتیب کے حوالے سے حرفی مادّے والی تکنیک ہی مناسب ہے۔ لغات اور لغوی ذرائّ تو کافی میسر ہیں اس سلسلے میں ۔ مجھے ذاتی طور پر المعانی ڈاٹ کام بہت پسند ہے جو دیگر لغات مثلاً عربی-عربی۔۔۔عربی فارسی ۔انگلش۔فرانسیسی ہسپانوی کے ساتھ بھی ہے اور جدید تکنیکی اصطلاحات اور متبادل الفاظ کے سلسلے میں ایک بہت اچھا ذخیرہ رکھتی ہے۔میں "مصباح اللغات" استمعال کرتا ہوں جس میں عربی الفاظ مادّہ کی بنیاد پر -- جو کہ عربی لغات کا روایتی طریقہ ہے -- درج ہیں- کیا فورم کے ساتھی کسی ایسی اچھی عربی-اردو لغت کے بارے میں بتا سکتے ہیں جس میں تمام الفاظ الفبائی طریقے سے درج ہوں؟
کیا کوئی ایسی ویب سائٹ ہے جوعربی سے اردو ترجمہ مالہ وماعلیہا پیش کرے؟مجھے ذاتی طور پر المعانی ڈاٹ کام بہت پسند ہے جو دیگر لغات مثلاً عربی-عربی۔۔۔عربی فارسی ۔انگلش۔فرانسیسی ہسپانوی کے ساتھ بھی ہے اور جدید تکنیکی اصطلاحات اور متبادل الفاظ کے سلسلے میں ایک بہت اچھا ذخیرہ رکھتی ہے۔
تمام جوابات کارآمد تھے، لیکن میری بنیادی ضرورت ایک ایسی عربی سے اردو الفبائی لغت کی ہے جو کہ کاغذ والی کتاب کی صورت میں ملتی ہو
برادر حسان خان والے مراسلے میں ایسی ہی لغت کا ذکر ہے ۔ کیا یہ آپ کی مطلوبہ لغت نہیں ؟'المورد' میں الفاظ حروفِ تہجی کی اساس پر درج ہیں۔
http://ejtaal.net/mr/
مذکورۂ بالا ربط پر عبدالرشید نعمانی کی لغات القرآن موجود ہے جو حروفِ تہجی کی اساس پر مرتب کی گئی ہے۔ لیکن وہ صرف قرآنی عربی کی لغت ہے۔عاطف صاحب، "المورد" میں -- جو کہ یقیناً ایک عمدہ لغت ہے -- عربی الفاظ کے مطلب انگریزی میں درج ہیں- میرا سوال عربی-اردو لغت کے حوالے سے ہے-