مشورے اور تجاویز درکار ہیں۔

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، اچھا بلاگ ہے، میری دلچسپی یہ بھی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ میں دلچسپی کس طرح پیدا ہوئی، اور اردو ٹائپ کرنا کیسے سیکھا۔ کون سا کلیدی تختہ استعمال کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ؟
 
ماشاء اللہ، اچھا بلاگ ہے، میری دلچسپی یہ بھی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ میں دلچسپی کس طرح پیدا ہوئی، اور اردو ٹائپ کرنا کیسے سیکھا۔ کون سا کلیدی تختہ استعمال کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ؟
ان دنوں تو اردو لکھنا لکھانا ذرا کم کم سا رہ گیا ہے ۔اب زیادہ کام انگریزی اور ہندی میں ہی ہوتا ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے میں سات جنموں تک اردو کو نہیں چھوڑ سکوں گا ۔میں اردو کی کتابیں پڑھتا ہوں تو میرے احباب کہتے ہیں تم ماس کام کرتے ہو اور اردو۔۔۔میں انھیں جواب دیتا ہوں جی!! اس لئے کہ اردو میری مادری زبان ہے ۔خیر بات کہاں سے کہاں چلی گئی آپ نے پوچھا تھا اردو کمپیوٹنگ میں دلچسپی کس طرح پیدا ہوئی بات دراصل یوں ہوئی کہ 2006 میں جب میں جامعہ میں پڑھنے کے لئے آیا تو اپنے پڑھائی اور دیگر اخراجات کے لئے اخباروں میں کام کرنا شروع کر دیا ۔اس درمیان مجھے خبریں بھیجنے اور کبھی کبھی خبریں اخذ کرنے کے لئے کمپیوٹر کی سخت ضرورت محسوس ہوئی پھر میں نے اپنے ایک دوست کے ذریعہ اردو انپیج حاصل کیا اور دھیرے دھیرے اسی سے سیکھ لیا وہ صاحب کون تھے وہ بھی بتائے دیتا ہوں وہ صاحب ابن سعیدبھائی کہ ایک عزیز تھے حافظ شکیل الزماں میں نے ان سے اردو کمپیوٹر میں بہت کچھ سیکھا پھر بعد میں الامین کمپیوٹر جو کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے کمپیوٹر کا کورس کراتی ہے سے ایک سالہ ڈپلوما کورس بھی کیا ۔پہلے تو کام انپیج سے ہی کرتا تھا اگر اسے ورڈ میں یا کسی کو میل کرنا پڑتا تھا تو کنورٹ کرتا تھا لیکن اسی درمیان میں نے کہیں پاک اردو انسٹالز کے بارے میں پڑھا ۔اپلوڈ کیا تو بڑی کام کی چیز نکلی بس کیا تھا میرے تو مزے ہو گئے۔:dancing:
 
الف عین

لائبریرین
اس وقت تو چلا ہی گیا تھا!!
مکمل بلاگ نستعلیق کی صورت اسی وقت ممکن ہے جب اس کے ٹمپلیٹ میں جہاں کہیں فانٹ کا نام ہو، وہاں کسی نستعلیق فانٹ کے نام سے بدل دیا جائے۔ کہیں رہ گیا ہو گا، تو وہاں ڈفالٹ فانٹ میں ایریل یا تائمز رومن میں نظر آتا ہے۔ فائنڈ رپلیس سے مدد لیں۔ میں تو یوں کرتا ہوں کہ پوارا ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کاپی کر کے ورڈ میں پیسٹ کر دیتا ہوں، ورڈ میں فائنڈ رپلیس کر کے پھر ورڈ سے دوبارہ کاپی کر کے بلاگر کے ٹمپلیٹ میں پیسٹ کر دیتا ہوں
 
تھینک یو بہت بہت شکریہ ہو گیا ۔۔۔
 
تھینک یو بہت بہت شکریہ ہو گیا ۔۔۔
السلام علیکم سر
آپ کی رہنمائی کے مطابق میں نے کیا اور بہت حد تک کامیابی بھی ملی لیکن اس کو دائیں سے بائیں کیسے کروں اور ایک اور دونوں طرف دائیں بائیں سائڈ میں جو حصہ باریک نظر آ رہا ہے اس کو بولڈ کیسے کریں یا فونٹ کیسے بڑھائیں ۔۔۔سمجھ نہیں آ رہا ۔۔۔
 
صائمہ نقوی

محفلین
ان دنوں تو اردو لکھنا لکھانا ذرا کم کم سا رہ گیا ہے ۔اب زیادہ کام انگریزی اور ہندی میں ہی ہوتا ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے میں سات جنموں تک اردو کو نہیں چھوڑ سکوں گا ۔میں اردو کی کتابیں پڑھتا ہوں تو میرے احباب کہتے ہیں تم ماس کام کرتے ہو اور اردو۔۔۔ میں انھیں جواب دیتا ہوں جی!! اس لئے کہ اردو میری مادری زبان ہے ۔:dancing:
اسکا مطلب؟۔
 
Top