مشکل سے مشکل تر۔

فہیم

لائبریرین
اردو محفل فورم میں پہلے ہی چند ایک پرابلمز تھیں۔

کہ اکاؤنٹ کچھ دیر بعد خود بخود لاگ آؤٹ ہوجاتا ہے۔
اوپر دیے گائے لنکس میں پورٹل کا کوئی لنک ہی شامل نہیں۔
اب یہ بھی کردیا گیا کہ لاگ ان ہوئے بغیر محفل کو دیکھا بھی نہیں جاسکتا۔


یہ نیا رول کس لیے لگادیا گیا۔
اس سے مجھے فائدہ تو کوئی نہیں البتہ مشکلیں ضرور نظر آرہی ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اور وہ شروع والے دو پنگے۔
کہ خود بخود لاگ آؤٹ
اور پورٹل کا لنک ہی نہیں وہ؟
 
جی انڈیکس پیج کا لنک میری موجودہ تھیم میں نہیں ہے۔ مجھے علم نہیں کہ اسے کیوں ہٹایا گیا تھا۔ جبکہ خود بخود لاگ آؤٹ ہونے والا مسئلہ میرے ساتھ کبھی پیش نہیں آیا۔ لینکس پر فائرفاکس، اوپیرا اور گوگل کروم سبھی میں استعمال کر چکا ہوں۔ بشرطیکہ آپ لاگن کرتے ہوئے "مجھے یاد رکھیں" کو چیک کر دیں۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے ساتھ تو ہے یہ پرابلم اور وہ بھی صرف محفل پر۔
القلم پر میں‌ کبھی کبھار لاگ ان ہوکر اگر 6 گھنٹے تک بھی چھوڑ دوں
وہ وہ خود لاگ آؤٹ نہیں ہوتا۔

مطلب یہ کہ اگر آپ محفل کو یوز کرتے رہیں تو لاگ ان ہی رہے گا۔
لیکن جہاں آپ نے کچھ دیر کے لیے محفل کو چھوڑا تو آپ لاگ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میرے ساتھ تو کبھی ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔ بعض دفعہ میں گھر کے کمپیوٹر پر لاگ ان ہو کر اسے چھوڑ آتا ہوں۔ بھلے ہی سارا دن استعمال نہ کروں، کبھی بھی خود بخود لاگ آؤٹ‌ نہیں ہوا۔
 

زیک

مسافر
بغیر لاگ ان کئے محفل دیکھنے پر پابندی کل عارضی طور پر لگائ گئ تھی کہ محفل بار بار ڈاؤن ہو رہی تھی مگر اس کی وجہ قارئین نہیں بلکہ ہمارے ہوسٹ پر کسی قسم کا حملہ تھا۔ لہذا اب یہ پابندی ہٹا لی گئ ہے۔

اگر آپ نے مجھے یاد رکھیں کو چیک کر رکھا ہے تو خود بخود لاگ آؤٹ نہیں ہونا چاہیئے۔ مجھے کمپیوٹر اور فون دونوں پر کبھی یہ مسئلہ نہیں ہوا۔ کیا آپ نے کوکیز چیک کی ہیں؟ کیا آپ کوکیز کو ڈیلیٹ تو نہیں کر رہے؟
 
Top