تقریباً آدھے گھنٹے کی مشکل چڑھائی کے بعد ٹریک کافی آسان ہو گیا۔ دراصل مشک پوری کے کافی نزدیک پہنچ چکے تھے (لیکن اس وقت تک ہمیں اس کا اندازہ نہیں تھا، اور ہم یہی سمجھ رہے تھے کہ ابھی کافی راستہ باقی ہے)۔
اور یہ رہی مشک پوری کی ابتدائی سلوپ۔ خیال رہے کہ یہ اصل چوٹی نہیں ہے، بلکہ اس چڑھائی کے اوپر چڑھ کر اصل اندازہ ہوتا ہے کہ اوپر کیا زبردست نظارہ موجود ہے۔
اوپر چڑھے تو یہ نظارہ دکھائی دیا۔ مشک پوری کی ٹاپ دراصل تین چار چوٹیوں پر مشتمل ہے جن کے درمیان میں میدان نما جگہ ہے۔ یہ خاصا بڑا ایریا ہے۔ (ہاف کلومیٹر بائے ہاف کلومیٹر سے زیادہ ہی ہو گا)۔
یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ٹاپ پہ بہت سے لوگ موجود تھے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کافی تعداد میں موجود تھیں۔
اگلی بہت سی تصاویر مشک پوری ٹاپ کے اور اس کے اطراف و جوانب کے مناظر کی۔