مشک پوری ٹریک اور ہم

یاز

محفلین
m077.jpg

m078.jpg
 

یاز

محفلین
برف کی ایسی صاف اور ہموار سطح دیکھ کر ہم نے بھی مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بہت کچھ الم غلم تحریر فرمایا، جس میں کچھ منتخب کلام درج ذیل ہے۔
m094.jpg

m095.jpg
 

ربیع م

محفلین
عمدہ احوال سفر !
اور سفر میں شریک کرنے کا شکریہ
اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزید معلومات شامل کی جائیں تو لطف بھی دوبالا ہو اور دوسرے مہم جوؤں کیلئے بھی مفید ہو !
مثلا: برف کتنے فٹ یا انچ تھی ، برفانی سوٹ استعمال کیا یا نارمل ، جوگرز وغیرہ درجہ حرارت اور سفر کے درمیان پیش آنے والی مشکلات!
اگرچہ ویسے تو اتنے مختصر سفر میں برفانی سوٹ ، جوگرز یا اسٹک برفانی چشموں کی اتنی ضرورت محسوس نہ ہوتی ہو گی لیکن بہرحال آپ اپنے محسوسات اور تجربہ سے بہتر آگاہ کرسکتے ہیں ۔
برف میں سفر کرنا یقینا انتہائی مشکل اور خطرناک ہے ۔
 
اور مشک پوری سر کر ڈالی
یاز سواتی، گلگتی، ہنزوئی، کلر کہاری کے بعد یاز مشک پوریا :tongueout: (مزید بھی ہوں گے)
القابات میں اضافہ مبارک ہو۔ سوچ رہا ہوں تہنیتی پیغامات کے زمرے میں مبارکباد کی ایک لڑی کھولی جائے۔ :cool2:
آج توقع کے برخلاف رش کافی کم تھا
نتھیاگلی بازار میں خلافِ معمول کافی کم رش تھا اور زیادہ تر ریسٹورنٹ بند پڑے تھے
شاید موسم امتحانات کی برکت سے۔۔۔
پارک میں صرف ایک چوکیدار ہی تھا جو کہ برف پہ راستہ بھی بنا رہا تھا اور شاید گھر کے لئے لکڑیاں بھی اکٹھی کر رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ گیٹ تین بجے بند ہو جاتے ہیں، لیکن میں آپ کا چار بجے تک انتظار کروں گا۔ اس نے ہمیں اپنا موبائل نمبر بھی دے دیا کہ اگر چار بجے سے لیٹ ہو جائیں تو اس کو بتا سکیں، تاکہ وہ مزید کچھ انتظار کر سکے۔
اس عمدہ انسان کو میرا غائبانہ سیلوٹ۔
 

زیک

مسافر
مشکپوری خوبصورت جگہ ہے۔ ہم رائڈنگ کر کے ٹاپ تک گئے تھے۔

خوبصورت تصاویر ہیں۔

برف اچھی حالت میں لگ رہی ہے لہذا پھسلنے کا مسئلہ نہیں ہوا ہو گا۔ آئس بن جائے تو چینز یا کریمپونز وغیرہ جوتوں پر پہننے پڑتے ہیں
 

یوسف سلطان

محفلین
بہت خوب یاز بھائی ۔
اس لڑی کو پڑھتے وقت جوسوالات ذہن میں آئے تھے وہ اوپر بیان کیے جا چکے ہیں ۔خیر !بہت خوبصورت تصاویر ہیں شراکت کے لئیے شکریہ:)
 

باسم

محفلین
واہ گزشتہ ماہ کا سفر یاد دلا دیا بقول ہمارے گائیڈ کے 18-20 بار آچکا ہوں ایسا موسم کبھی نہیں تھا تیز برفباری تھی
 

لاریب مرزا

محفلین
زبردست!! بہت خوب سیر کرائی۔ برفباری کے بعد گندی برف دیکھ کے بہت برا محسوس ہوتا ہے۔
برف کی ایسی صاف اور ہموار سطح دیکھ کر ہم نے بھی مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بہت کچھ الم غلم تحریر فرمایا، جس میں کچھ منتخب کلام درج ذیل ہے۔
m094.jpg

m095.jpg
یہ تصاویر بہت دلچسپ لگیں۔ اتنی ٹھنڈ میں بھی اردو محفل کو فراموش نہیں کیا آپ نے :) :)
 
Top