مشک پوری ٹریک اور ہم

یاز

محفلین
عمدہ احوال سفر !
اور سفر میں شریک کرنے کا شکریہ
اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزید معلومات شامل کی جائیں تو لطف بھی دوبالا ہو اور دوسرے مہم جوؤں کیلئے بھی مفید ہو !
مثلا: برف کتنے فٹ یا انچ تھی ، برفانی سوٹ استعمال کیا یا نارمل ، جوگرز وغیرہ درجہ حرارت اور سفر کے درمیان پیش آنے والی مشکلات!
اگرچہ ویسے تو اتنے مختصر سفر میں برفانی سوٹ ، جوگرز یا اسٹک برفانی چشموں کی اتنی ضرورت محسوس نہ ہوتی ہو گی لیکن بہرحال آپ اپنے محسوسات اور تجربہ سے بہتر آگاہ کرسکتے ہیں ۔
برف میں سفر کرنا یقینا انتہائی مشکل اور خطرناک ہے ۔
شکریہ جناب۔
برف راستے میں چند انچ تک تھی۔ جیسے جیسے بلندی پہ جاتے گئے تو برف کی تہہ موٹی ہوتی گئی۔ مشک پوری ٹاپ پہ بعض مقامات پہ نو انچ سے زیادہ برف بھی دیکھی۔ اس کی تصویری کوریج آنے والے مراسلوں میں شامل ہو گی انشاءاللہ۔
ٹریکنگ کے لئے ایکوپمنٹ خصوصاً جوتوں کی بہت اہمیت ہے۔ مشک پوری ٹریک کے لئے کسی مخصوص ایکوپمنٹ کی ضرورت نہیں پڑی۔ جوتے ہمارے پاس ایسے موجود تھے جو برف یا کیچڑ کے راستوں پر پھسلنے سے بچاتے ہیں۔ سفر کی شروعات میں ہی ایک مضبوط سی اسٹک دستیاب ہو گئی، ورنہ ارادہ تھا کہ راستے میں کسی درخت سے توڑ لیں گے۔
اور رہی بات برفانی سوٹ کی، تو یہاں سردی تو تھی، لیکن اتنی نہیں کہ بہت موٹی جیکٹ وغیرہ کی ضرورت پڑتی۔ خصوصاً یہ خیال کرتے ہوئے کہ ٹریکنگ کے دوران پسینہ بھی کافی آ جاتا ہے تو زیادہ موٹی جیکٹ کی صورت میں مزید پریشانی بھی ہو سکتی ہے۔
ایک چیز جو ہمارے سے مس ہو گئی، وہ یہ کہ بیک پیک لازمی ہونا چاہئے، چاہے ہلکا سا ہی کیوں نہ ہو۔ وجہ یہ ٹریکنگ کے دوران دونوں ہاتھ خالی ہونے چاہییں۔
 

یاز

محفلین
یاز سواتی، گلگتی، ہنزوئی، کلر کہاری کے بعد یاز مشک پوریا :tongueout: (مزید بھی ہوں گے)
القابات میں اضافہ مبارک ہو۔ سوچ رہا ہوں تہنیتی پیغامات کے زمرے میں مبارکباد کی ایک لڑی کھولی جائے۔ :cool2:
بہت شکریہ و نوازش جناب۔

اس عمدہ انسان کو میرا غائبانہ سیلوٹ۔
جی بالکل۔ ہم بھی اس کی کمٹمنٹ سے متاثر ہوئے اور اس کو ایک سو روپیہ انعام دیا، جس کو لینے سے اس نے انکار کیا کہ پارک بند ہے تو ہم انٹری فیس نہیں لیتے اس موسم میں۔ ہم نے یہ کہہ کر اس کو زبردستی پیسے دے دیئے کہ ہم یہ انٹری فیس کے طور پہ تو دے بھی نہیں رہے، بلکہ ہم آپ کی لگن اور محنت سے متاثر ہو کر انعام دے رہے ہیں۔
اس پہ خوش ہو کر اس نے کہا کہ جناب ویسے تو پارک کے گیٹ تین بجے بند ہو جاتے ہیں، لیکن میں آپ کا ساڑھے چار بجے تک انتظار کروں گا۔ اس سے لیٹ ہوئے تو میرے نمبر پہ کال کر کے بتا دیجئے گا۔
بعد میں ہمارا پلان ڈونگا گلی کی جانب سے اترنے کا بن گیا تو ہم نے اس کو فون کر کے بتا دیا کہ ہمارا انتظار نہ کرے اور تین بجے ہی چھٹی کرنا چاہے تو کر لے۔
 

یاز

محفلین
مشکپوری خوبصورت جگہ ہے۔ ہم رائڈنگ کر کے ٹاپ تک گئے تھے۔

خوبصورت تصاویر ہیں۔

برف اچھی حالت میں لگ رہی ہے لہذا پھسلنے کا مسئلہ نہیں ہوا ہو گا۔ آئس بن جائے تو چینز یا کریمپونز وغیرہ جوتوں پر پہننے پڑتے ہیں
ارے واہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی یہاں جا چکے ہیں۔ کس موسم میں گئے تھے؟
پسندیدگی کا شکریہ۔
برف پہ پھسلن کافی تھی، خصوصاً اترائی کے دوران۔ اس کا بہترین نسخہ یہ ہے کہ ہاتھ میں ایک مضبوط اور نوکیلی اسٹک ہو جس کو ہر دو قدم کے بعد برف پہ زور سے پریس کر کے اگلے دو قدم لئے جائیں۔ کچھ گروپس نے جوتوں کے اوپر جرابیں بھی پہنی ہوئیں تھیں۔ اس سے بھی کافی حد تک پھسلن روکنے میں مدد ملتی ہے۔
 

یاز

محفلین
بہت خوب یاز بھائی ۔
اس لڑی کو پڑھتے وقت جوسوالات ذہن میں آئے تھے وہ اوپر بیان کیے جا چکے ہیں ۔خیر !بہت خوبصورت تصاویر ہیں شراکت کے لئیے شکریہ:)
بہت شکریہ یوسف بھائی

بہت خوبصورت تصاویر اور روداد
شکریہ اے خان بھائی۔
 

یاز

محفلین
روداد اچھی ہے، تصاویر بہتر کوالٹی کی ہو سکتی تھیں

شکریہ جناب۔
تصاویر کی بابت درست فرمایا۔ مجھے لگتا ہے کہ ری سائز کرنے کی وجہ سے تصاویر کی کوالٹی کافی گر گئی ہے، ورنہ فل سائز میں کافی بہتر ہیں۔ لیکن ہر تصویر 10 ایم بی کے لگ بھگ ہے تو اس سائز میں اپ لوڈ کرنا ناممکن ہی ہوتا۔
نیز یہ کہ اصل تصاویر تو ابھی شروع ہی نہیں ہوئیں۔ مشک پوری ٹاپ کی تصاویر انشاءاللہ کافی بہتر ہوں گی۔
 

یاز

محفلین
واہ گزشتہ ماہ کا سفر یاد دلا دیا بقول ہمارے گائیڈ کے 18-20 بار آچکا ہوں ایسا موسم کبھی نہیں تھا تیز برفباری تھی
میرے خیال میں مشک پوری کی سنو ٹریکنگ کے لئے اینڈ فروری اور مارچ کا مہینہ سب سے مناسب رہتا ہے کہ پرانی برف کافی حد تک سخت ہو چکی ہوتی ہے، جبکہ مزید برف باری کے امکانات کافی کم ہوتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
زبردست!! بہت خوب سیر کرائی۔ برفباری کے بعد گندی برف دیکھ کے بہت برا محسوس ہوتا ہے۔

یہ تصاویر بہت دلچسپ لگیں۔ اتنی ٹھنڈ میں بھی اردو محفل کو فراموش نہیں کیا آپ نے :) :)
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں۔
اور خیر سے محفل کو کاہے کو فراموش کرنا تھا جی۔
 

زیک

مسافر
برف پہ پھسلن کافی تھی، خصوصاً اترائی کے دوران۔ اس کا بہترین نسخہ یہ ہے کہ ہاتھ میں ایک مضبوط اور نوکیلی اسٹک ہو جس کو ہر دو قدم کے بعد برف پہ زور سے پریس کر کے اگلے دو قدم لئے جائیں۔ کچھ گروپس نے جوتوں کے اوپر جرابیں بھی پہنی ہوئیں تھیں۔ اس سے بھی کافی حد تک پھسلن روکنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے لئے ہمارے ہاں اس قسم کی چیزیں استعمال کرتے ہیں

Black Diamond Contact Strap Crampons with ABS Plates

Kahtoola MICROspikes Traction System
 

یاز

محفلین
تصاویر کے سلسلے کو پھر سے بحال کرتے ہیں۔
برف اور ٹریک کا سلسلہ جاری است۔

m098.jpg

m099.jpg
 

یاز

محفلین
دور کشمیر کے برف پوش پہاڑ بھی دکھائی دے رہے تھے، جو کم وزیبلٹی کی وجہ سے تصاویر میں نمایاں نظر نہیں آ رہے۔
m096.jpg

m097.jpg
 

یاز

محفلین
برف اتنی صاف تھی کہ بار بار منہ سے سبحان اللہ نکل رہا تھا۔
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

m102.jpg


m103.jpg


 

یاز

محفلین
تقریباً آدھے فاصلے کے بعد اچھی خاصی چڑھائی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کو دیکھ کر ہمارے دوست کا کہنا تھا کہ بھائی تیری فارسی نے مروا دیا ہے۔

ہم خود بھی سوچ رہے تھے کہ مولانا رومی صاحب کے تمام ارشادات پہ عمل نہ بھی کیا جاتا تو کام چل ہی سکتا تھا۔

m104.jpg


m105.jpg
 
Top