مشک پوری ٹریک اور ہم

یاز

محفلین

یاز

محفلین
زبردست تصاویر اور روداد۔

ڈونگاگلی راستہ سے واپسی ہم نے بھی کی تھی۔

کچھ اعدادوشمار بھی ہو جاتے تو اچھا تھا۔ کتنے کلومیٹر؟ کتنی دیر لگتی ہے؟ وغیرہ
بہت نوازش زیک بھائی۔
آپ بھی نتھیاگلی سائیڈ سے ہی اوپر گئے تھے کیا؟

اعدادوشمار:
نتھیاگلی سے تقریبا 6 کلومیٹر کا ٹریک ہے، اور اس پہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں مشک پوری تک پہنچا جا سکتا ہے۔ مشک پوری اور نتھیاگلی کی بلندی میں تقریباً 400 میٹر کا فرق ہے۔ اس لحاظ سے یہ آسان ٹریک کے زمرے میں آتا ہے۔

مشک پوری سے ڈونگا گلی کا ٹریک لگ بھگ 4 کلومیٹر ہے۔ یہ لمبائی میں کم ہے، لیکن سٹیپ زیادہ ہے۔ البتہ اترنے کے لئے بہتر ہے کہ چالیس منٹ سے ایک گھنٹے کے اندر ڈونگا گلی تک پہنچا جا سکتا ہے۔

ڈونگا گلی سے نتھیاگلی تقریباً 4 کلومیٹر ہے، لیکن ٹریک کا سٹارٹ پوائنٹ چونکہ نتھیاگلی سے کچھ پہلے آتا ہے تو اس کا ڈونگا گلی سے فاصلہ 3 کلومیٹر ہے۔

اس دن ہم نے مجموعی طور پر ساڑھے تیرہ کلومیٹر کی ہائک کی تھی۔
 
یاز

محفلین
عرصے بعد "یاز ویری" سیر کی،برف کی چادر پر کیمپنگ اور ٹریکنگ کے ارمان جاگ اٹھے۔خود جانا تو علم نہیں کب نصیب ہو،اس لیے آپ کی "کیمروی" آنکھوں سے دیکھ کر ہی ارمان پورے کرلیتے ہیں۔
شکریہ ابنِ توقیر بھائی۔
ہمت کریں جناب۔ ایسے کاموں کے لئے زبردستی وقت نکالنا پڑتا ہے، ورنہ تو ہم لوگ دنیاداری میں گوڈے گوڈے ڈوب چکے ہیں کہ فالتو وقت ملتا دکھائی ہی نہیں دیتا۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی! بہت عمدہ تصاویر ہیں جتنی دیکھی ہیں میں نے۔۔۔ گزشتہ سال پانچ مارچ کو یہ ٹریک میں نے کیا تھا۔ اور سال بعد آپ نے۔۔۔ زبردست۔ میں شاید دس سے پندرہ دن کے بعد ابھی نتھیا گلی سے ایبٹ آباد کا ٹریک کروں۔ براستہ ڈگری بنگلہ۔

آپ نے یہ ٖفائر ٹریک سے کیا یا دوسرے لمبے راستے سے؟
ارے واہ۔ زبردست جناب۔
میرے خیال میں مارچ کے ابتدائی ایام اس ٹریک کے لئے بہترین وقت ہے۔
نتھیاگلی سے ایبٹ آباد ٹریک پہ روشنی ڈالیں۔ کتنا وقت، فاصلہ وغیرہ؟

فائر ٹریک کا مجھے اندازہ نہیں کہ کونسا ہے۔
میری اطلاع کے مطابق مشک پوری کے تین ٹریکس ہیں۔
1- نتھیاگلی سے براستہ لالہ زار جاتا ہے۔ یہ نارمل ٹریک ہے اور ٹاپ تک جانے کے لئے سب سے بہترین آپشن ہے۔
2- ڈونگا گلی سے لالہ زار کی جانب جا کر نتھیاگلی والے ٹریک سے مل جاتا ہے۔ یہ کم سٹیپ لیکن سب سے لمبا ٹریک ہے۔
3- ڈونگا گلی سے دائیں جانب گھومتا ہوا مشک پوری کو جاتا ہے۔ یہ سب سے مختصر لیکن سب سے اسٹیپ ٹریک ہے۔

ہم آپشن 1 سے اوپر گئے اور آپشن 3 سے نیچے آئے تھے۔
 
یاز

محفلین
برف پر گھیسیاں نہیں لیں، ایک دوسرے پر گولہ باری نہیں کی، دوستوں کو لٹا کر زبردستی گدی سے برف نہیں گھسیڑی، برف کے گولے بنا کر نہیں کھائے تو کیا لطف لیا!!!
بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے بھائی، لیکن ان سب کے باوجود بھی یہ ٹریک کافی پرلطف ثابت ہوا۔
بقول شاعر
لطف وہ "ٹریک" میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے۔
 
ربیع م

محفلین
بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے بھائی، لیکن ان سب کے باوجود بھی یہ ٹریک کافی پرلطف ثابت ہوا۔
بقول شاعر
لطف وہ "ٹریک" میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے۔
اگلے سفر پر ہمارے تجربات سے بھی مستفید ہوں ان شاءاللہ لطف دوبالا ہو گا!
نتیجہ بعد از سفر طبیعت کی خرابی کی صورت میں بھی نکلے گا!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے واہ۔ زبردست جناب۔
میرے خیال میں مارچ کے ابتدائی ایام اس ٹریک کے لئے بہترین وقت ہے۔
نتھیاگلی سے ایبٹ آباد ٹریک پہ روشنی ڈالیں۔ کتنا وقت، فاصلہ وغیرہ؟
بے شک۔۔۔۔
دو دن کی ٹریکنگ ہوگی۔۔۔۔ کمیپنگ بھی کرنی ہے۔

فائر ٹریک کا مجھے اندازہ نہیں کہ کونسا ہے۔
میری اطلاع کے مطابق مشک پوری کے تین ٹریکس ہیں۔
1- نتھیاگلی سے براستہ لالہ زار جاتا ہے۔ یہ نارمل ٹریک ہے اور ٹاپ تک جانے کے لئے سب سے بہترین آپشن ہے۔
2- ڈونگا گلی سے لالہ زار کی جانب جا کر نتھیاگلی والے ٹریک سے مل جاتا ہے۔ یہ کم سٹیپ لیکن سب سے لمبا ٹریک ہے۔
3- ڈونگا گلی سے دائیں جانب گھومتا ہوا مشک پوری کو جاتا ہے۔ یہ سب سے مختصر لیکن سب سے اسٹیپ ٹریک ہے۔

ہم آپشن 1 سے اوپر گئے اور آپشن 3 سے نیچے آئے تھے۔
آپشن تین سے اوپر جاتے اور ایک سے واپس آجاتے۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ تینوں کا اپنا اپنا لطف ہے۔
 
پہلی لائن پڑھ کے اپنی سٹوری ذہن میں آ گئی
میرا پکا پلان بن رہا تھا مکشپوری کا لیکن اللہ پاک نے کچھ اور پلان کیا ہوا تھا میرے لئے
اور مکشپوری کی بجائے مشابرم (کے ون) میری زندگی کا پہلا ٹریک بن گیا
 
زیک

مسافر
پہلی لائن پڑھ کے اپنی سٹوری ذہن میں آ گئی
میرا پکا پلان بن رہا تھا مکشپوری کا لیکن اللہ پاک نے کچھ اور پلان کیا ہوا تھا میرے لئے
اور مکشپوری کی بجائے مشابرم (کے ون) میری زندگی کا پہلا ٹریک بن گیا
داستان اور تصاویر فوراً سے پیشتر
 
Top