مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر

جاسم محمد

محفلین
مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر
عباس رضا 2 گھنٹے پہلے
1798787-misbahulhaq-1567578130-865-640x480.jpg

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس اس بار بولنگ کوچ ہوں گے۔ فوٹو : فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جب کہ وقار یونس بولنگ کوچ ہوں گے، باضابطہ اعلان تھوڑی دیر میں متوقع ہے، توقعات کے عین مطابق 5 رکنی سلیکشن پینل کو انٹرویو دینے والے محسن حسن خان، ڈین جونز اور جوہان بوتھا منہ دیکھتے رہ گئے، بیٹنگ اور اسٹرینتھ و کنڈیشننگ کوچ سمیت معاون اسٹاف کا اعلان بعد میں کیا جانا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل میں شامل انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا، دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی ہے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، آئی لینڈرز کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔

مصباح الحق ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے، سابق کپتان 6 صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچ کی معاونت سے قومی ٹیموں کے لیے کرکٹرز کا پول تیار کریں گے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کےلیے مکمل تیار ہوں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا، کوچز کےلیے درخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مصباح الحق ان کے ساتھ کپتان رہے ہیں، اب ایک بار پھر یہ جوڑی مل کر کام کرے گی لیکن دونوں کے رول مختلف ہوں گے، سابق اسپیڈ اسٹار نے گزشتہ دنوں ”کرکٹ پاکستان“ کو انٹرویو میں ہی واضح کردیا تھا کہ انہیں مصباح الحق کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرتے ہوئے کوئی مسائل نہیں ہوں گے،ہم دونوں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکتے ہیں۔
 
مصباح الحق کا کوچنگ کا کتنا تجربہ ہے ؟
افسوس کے ساتھ ہمارا کوئی طے شدہ اصول ہے ہی نہیں۔
انڈیا میں گنگولی صرف اس لیے کوچ نہ بنا کہ وہ تمام شرائط پوری نہیں کر رہا تھا۔ شرائط میں غالباً آئی پی ایل لیول کی کوچنگ، کوئی کوچنگ کورس اور کچھ اور بھی شرائط شامل ہیں۔

ہمارے ہاں لگتا ہے کہ کوئی ضابطہ ہی نہیں موجود۔
 
میرٹ پر ملک میں بھرتیاں کم کم ہی دیکھی گئی ہیں۔
میرٹ کا سوال تو تب آتا ہے کہ جب کوئی طریقۂ کار موجود ہو، اور اس کے خلاف جاتے ہوئے بھرتی کی جائے۔
یہاں تو لگتا ہے کہ کوئی طے شدہ طریقۂ کار ہے ہی نہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
مصباح میں ایک صلاحیت تو ہے کہ ذہنی طور پر مضبوط شخصیت ہیں۔ بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس بھی موزوں ہیں۔ تاہم، سیاست بازی شاید پہلے سے زیادہ بڑھ جائے گی۔ کوچنگ کے لیے بہترین بلے باز اور بہترین گیند باز سے ہٹ کر بھی بہت کچھ چاہیے ہوتا ہے؛ اس بات کو پیش نظر نہیں رکھا گیا۔
 
ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا جب ہم نے انضی بھائی کے پیچھے نماز ادا کی تھی۔

دبئی جاتے ہوئے کراچی ائر پورٹ پر ڈیپارچر لاؤنج میں ایک چھوٹے سے کمرے میں نماز کا اہتمام تھا۔ کمرہ اس قدر چھوٹا تھا کہ اس میں بمشکل چار افراد ہی نماز ادا کرسکتے تھے۔ ہمارے علاوہ انضی بھائی سعید انور بھائی اور ایک داڑھی مونچھ صاف عربھ بھائی موجود تھے۔ عربی بھائی نے آگے بڑھ کر امامت سنبھال لی۔ ادھر تبلیغی بھائیوں میں بے چینی پھیل گئی۔ ہم سمجھ رہے تھے۔ بلاآخر ان عربی بھائی کو سمجھایا گیا کہ انضی بھائی کا قد لمبا ہے اور وہ پیچھے صف میں نہیں سما رہے ۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ وہ امامت فرمالیں۔ ان صاحب کی سمجھ میں بھی یہ بات آگئی اور یوں یہ قضیہ حل ہوا اور ہم نے انضی بھائی کی امامت میں نماز اداکی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

کیا یہ بے چینی واقعی انضی کی لمبائی کی وجہ سے تھی ؟:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی بیس ایک برس قبل ہمیں تو انضمام جس وقت کراچی ائر پورٹ پر ٹکرایا تھا تو اس وقت وہ خود ہی 'صاف ستھرا' تھا۔
اس تمام کایا پلٹ کے پیچھے سعید انور ہیں جنھوں نے نہ صرف ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، انضمام ، وقار یونس اور جنید جمشید وغیرہ کو مشرف بہ تبلیغ کیا بلکہ اپنے بھائی کے دوست یوسف یوحنا کو بھی مشرف بہ اسلام کیا۔

https://www.google.com/amp/s/www.urdusafha.pk/amp/muhamamd-yousaf-urdu-article/

’کرکٹ میں مذہبی رجحان سعید انور نےشروع کیا، انضمام نےاسے تقویت دی‘
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا جب ہم نے انضی بھائی کے پیچھے نماز ادا کی تھی۔

دبئی جاتے ہوئے کراچی ائر پورٹ پر ڈیپارچر لاؤنج میں ایک چھوٹے سے کمرے میں نماز کا اہتمام تھا۔ کمرہ اس قدر چھوٹا تھا کہ اس میں بمشکل چار افراد ہی نماز ادا کرسکتے تھے۔ ہمارے علاوہ انضی بھائی سعید انور بھائی اور ایک داڑھی مونچھ صاف عربھ بھائی موجود تھے۔ عربی بھائی نے آگے بڑھ کر امامت سنبھال لی۔ ادھر تبلیغی بھائیوں میں بے چینی پھیل گئی۔ ہم سمجھ رہے تھے۔ بلاآخر ان عربی بھائی کو سمجھایا گیا کہ انضی بھائی کا قد لمبا ہے اور وہ پیچھے صف میں نہیں سما رہے ۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ وہ امامت فرمالیں۔ ان صاحب کی سمجھ میں بھی یہ بات آگئی اور یوں یہ قضیہ حل ہوا اور ہم نے انضی بھائی کی امامت میں نماز اداکی۔
ایک عربی کے ہوتے ہوئے عجمی کے پیچھے نماز! استغفراللّٰہ
 
Top