مصباح الحق--

آج مصباح کا 42واں جنم دن ہے- جس پر انہیں ڈھیروں مبارکیں اور شب کامنائیں-
لیکن اسی دن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم مصباح کی خدمات پر بھی بات کر لیتے ہیں-
مصباح نے جس دور میں کپتانی کا بیڑہ اٹھایا سبھی اس سے واقف ہیں اور جس طرح کے حالات میں انہوں نے کرکٹ کھیلی ایسے میں انکی خدمات قابل تحسین ہیں البتہ مصباح کافی زیادہ تنقید کا شکار بھی رہے ہیں- اور اب بھی ہیں- لیکن مصباح نے مسلسل کارگردگی سے ناقدین کو خاموش کرواتے رہے-
 
آخری تدوین:
سالگرہ مبارک کپتان۔
لوگوں کو اس کی قدر اس کے جانے کے بعد آئے گی۔
جہاں سے اور جن حالات میں اس نے پاکستانی ٹیم کو اٹھایا ہے وہ شاید ہی کوئی اور کپتان کر سکتا۔
 

یاز

محفلین
بلاشبہ مصباح الحق نے بدترین حالات میں پاکستانی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ ون ڈے میں مصباح الحق کی کارکردگی یا اپروچ پہ بحث ہو سکتی ہے، لیکن ٹیسٹ میں اگر مصباح الحق اپنے کُول ٹمپرامنٹ کے ساتھ ٹیم کو نہ کھلاتا تو پاکستان کی ٹیم پستیوں کو چھو رہی ہوتی۔
 

یاز

محفلین
مصباح الحق کا ٹیسٹ میچز کا پرفارمنس گراف۔ پہلی اننگز بائیں جانب سے ہے۔

yOFTsuO.jpg
 

یاز

محفلین
مصباح الحق (اس وقت تک کی) تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد
02fifty1.jpg
 

گلزار خان

محفلین
ہمیں تو مصباح کا وہ میچ نہیں بھولتا ولڈ کپ جس میں ان کی ٹک ٹک کرنے کی وجہ سے میچ ہی ہار گئے تھے
 
ہمیں تو مصباح کا وہ میچ نہیں بھولتا ولڈ کپ جس میں ان کی ٹک ٹک کرنے کی وجہ سے میچ ہی ہار گئے تھے
سنگاکارا چار لگاتار سینچریاں لگا کر آیا تھا جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کب کے میچ میں ۔ جب وکٹیں گری تھیں تو اس نے جو کیا تھا وہ بھی دیکھ لیں۔ کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ نہیں ہراتا ٹیم کو۔ فرسٹ کلاس سٹرکچر ہے نہیں کچھ۔ فٹنس ہے نہیں تو کھلاڑیوں کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس ”اَن سنگ“ ہیرو کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ٹنڈلکر جیسے کھلاڑی کپتانی کے بوجھ تلے زیرو ہو جاتے ہیں، اِس شہزادے کی بات ہی کچھ اور ہے :)
 
Top