الف نظامی
لائبریرین
مصداق حرفِ آیہ ء تطہیر ہیں حسین
مرآۃ لا الہ کی تنویر ہیں حسین
آئنیہ استعانت صبر و صلوٰۃ کا
آیات بینات کی تفسیر ہیں حسین
مظہر ہیں سر آیہ ء ذبحِ عظیم کا
اک لازوال خواب کی تعبیر ہیں حسین
سیرت میں خُلق سرورِ کونین کی شبیہ
صورت میں بھی حضور کی تصویر ہیں حسین
ریحان و رَوحِ گلشن سلطان دو جہاں
خوشبوئے خلد عدن کی تشہیر ہیں حسین
پردیس میں ہر ایک غریب الوطن کا ناز
تشنہ لبی کی دہر میں توقیر ہیں حسین
سیراب کر دیا چمن دین مصطفٰی
تا حشر روحِ نعرہء تکبیر ہیں حسین
حاصل ہے مجھ کو بیعتِ شبیر کا شرف
شہزاد میں مرید ہوں اور پیر ہیں حسین
(شہزاد مجددی)
مرآۃ لا الہ کی تنویر ہیں حسین
آئنیہ استعانت صبر و صلوٰۃ کا
آیات بینات کی تفسیر ہیں حسین
مظہر ہیں سر آیہ ء ذبحِ عظیم کا
اک لازوال خواب کی تعبیر ہیں حسین
سیرت میں خُلق سرورِ کونین کی شبیہ
صورت میں بھی حضور کی تصویر ہیں حسین
ریحان و رَوحِ گلشن سلطان دو جہاں
خوشبوئے خلد عدن کی تشہیر ہیں حسین
پردیس میں ہر ایک غریب الوطن کا ناز
تشنہ لبی کی دہر میں توقیر ہیں حسین
سیراب کر دیا چمن دین مصطفٰی
تا حشر روحِ نعرہء تکبیر ہیں حسین
حاصل ہے مجھ کو بیعتِ شبیر کا شرف
شہزاد میں مرید ہوں اور پیر ہیں حسین
(شہزاد مجددی)
آخری تدوین: