مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

ایک مصری کلمہ شہادت پڑھ رہاہے جبکہ پولیس اس کو گرفتار کررہی ہے۔ کلمہ شہادت پڑھنے والے بھی کبھی گرفتار ہوئے ہیں؟

egypt-12.jpg
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
انتہائی تکلیف دہ مناظر۔۔دل غم سے پھٹا جاتا ہے۔ خدا اہل مصر کی حفاظت کرے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل السیسی امریکہ کا پالتو ہے اور امریکی شہ اور بل بوتے پر بے گناہ مصریوں کا خون بہا رہا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
مصر:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 278 افراد ہلاک،2 ہزار زخمی
world-egyptkills278_8-15-2013_113660_l.jpg

قاہرہ…مصر میں فوج نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے پرامن دھرنوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 278 افراد ہلاک اور 2 ہزار زخمی ہوگئے۔ مصر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی اور قاہرہ سمیت 10صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے دارالحکومت قاہرہ میں رابعہ العدویہ مسجد اور النہضہ چوک پر ایک ماہ سے احتجاجی کیمپ قائم کررکھے تھے۔ گزشتہ روز مصری فوج کے ٹینکوں نے مظاہرین کے دھرنوں پر چڑھائی کردی اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرکھول دیا۔ احتجاجی کیمپوں کو بلڈوزروں کے ذریعے اکھاڑ دیا گیا۔ مصری فوج کی فائرنگ سے برطانوی ٹی وی کا کیمرامین بھی مارا گیا۔ نہتے شہریوں کی ہلاکت کے بعد مصر بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور مختلف شہروں میں اخوان المسلمون کے کارکنوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فوجی حکومت نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے مصر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ قاہرہ اور اسکندریہ سمیت 10 صوبوں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔اخوان المسلمون اور آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔ اخوان المسلمون نے شہریوں کے قتل عام کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی کال دی ہے۔ مصری فوج کی کارروائی کے خلاف نائب صدر محمد البرادعی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکا،ایران اور ترکی سمیت مختلف ممالک نے مصر میں شہریوں کی ہلاکت پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شہریوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کیا ہے۔
 
حسینی

محفلین
ازہر والوں اور اخوان میں اختلافات کیوں ہیں جبکہ دونوں ہی سیاسی اسلام پسند ہیں اور ظاہراَ ایک ہی نظریہ رکھتے ہیں؟

نہیں حسان بھائی۔۔۔ ان میں بڑے اختلافات ہیں۔۔ ازہر والے نسبتا معتدل اور امن کی بھاشا پر یقین رکھتے ہیں اور صوفی ازم کی طرف مائل ہیں۔۔۔ ازہر شریف نے یہ فتوی بھی دیا ہوا ہے کہ مذہب جعفری کو بھی اگر کوئی شخص قبول کر کے عمل کرتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔
لیکن اخوانی نسبتا شدت پسند ہیں۔۔ مرسی نے اپنے دور کے آخری ایام میں اس جلسے میں شرکت کی تھی جس میں شیعوں کو کافر قرار دیا گیا تھا اور جس کے بعد سلفیوں کی جرات اس حد تک پہنچ گئی کہ انہوں نے دن دیہاڑے شیعہ عالم دین حسن شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کو ڈنڈو ں سے مار مار کر قتل کر دیا تھا۔
 
یہ بتائیں کہ شیخ حسن شحاتہ کو کیوں قتل کیا گیا ۔۔۔۔۔۔ کیا واقعی ادھر اعلانیہ متعہ ہورہا تھا کیونکہ جو وڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی اس میں نیچے کمنٹ میں کہا گیا تھا کہ اس دوران کچھ برہنہ خواتین کو بھاگتے دکھایا گیا تھا۔
 
حسان خان

لائبریرین
لیکن اخوانی نسبتا شدت پسند ہیں۔۔ مرسی نے اپنے دور کے آخری ایام میں اس جلسے میں شرکت کی تھی جس میں شیعوں کو کافر قرار دیا گیا تھا اور جس کے بعد سلفیوں کی جرات اس حد تک پہنچ گئی کہ انہوں نے دن دیہاڑے شیعہ عالم دین حسن شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کو ڈنڈو ں سے مار مار کر قتل کر دیا تھا۔

اگر ایسا کچھ ہے تو پھر سلفی سیاسی جماعتوں کو تو اخوان کا سیاسی حلیف ہونا چاہیے تھا، وہ کس لیے اخوانیوں کی مخالفت کر رہے ہیں؟

ضمناَ، یہ کہنا زیادہ بعید از حقیقت نہیں معلوم ہوتا کہ مذہبی شدت پسندی عرب ممالک کی عقب ماندگی کی وجوہات میں سرِ فہرست ہے۔
 
آخری تدوین:

حسینی

محفلین
یہ بتائیں کہ شیخ حسن شحاتہ کو کیوں قتل کیا گیا ۔۔۔ ۔۔۔ کیا واقعی ادھر اعلانیہ متعہ ہورہا تھا کیونکہ جو وڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی اس میں نیچے کمنٹ میں کہا گیا تھا کہ اس دوران کچھ برہنہ خواتین کو بھاگتے دکھایا گیا تھا۔

روحانی بابا جی۔۔۔۔ ایسا کچھ نہیں تھا۔۔۔
یہ ویڈیو دیکھ لیں۔۔۔
http://www.aparat.com/v/YhEt8

فرض کرلیں ایسا کچھ ہورہا ہو تو۔۔۔۔ کیا اس طرح کا قتل، کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟؟؟ پھر لاشوں کو رسی ڈال کے گلیوں میں گسیٹھنا۔۔۔۔۔
ویسے بھی شیعہ مذہب میں متعہ خاص شرایط کے ساتھ جائز ہے۔۔۔۔ پھر؟؟
شیخ حسن شحاتہ کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے شیعہ مذہب کو قبول کر لیا تھا۔۔۔
 
حسینی

محفلین
اگر ایسا کچھ ہے تو پھر سلفی سیاسی جماعتوں کو تو اخوان کا سیاسی حلیف ہونا چاہیے تھا، وہ کس لیے اخوانیوں کی مخالفت کر رہے ہیں؟

ضمناَ، یہ کہنا زیادہ بعید از حقیقت نہیں ہے کہ مذہبی شدت پسندی ہی عربوں کی عقب ماندگی کی اہم وجہ ہے۔

جی ہاں یقینا مذہبی شدت پسندی کسی طور قابل قبول نہیں۔۔۔ ہمیں ہر دوسرے مذہب اور اس کے مقدسات کا احترام کرنا ہوگا۔۔۔ چاہے وہ عیسائی یا یہودی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔
جہاں تک تعلق ہے سلفی جماعتوں خاص کر حزب النور السلفی کا فوج کا ساتھ دینا۔۔۔ تو اس میں ان کے سیاسی مقاصد تھے۔۔۔۔ اس گروپ کو سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی۔۔۔۔ اور یہ لوگ اخوان کے بعد اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔۔۔۔
ضمنا عرض ہے کل کے قتل عام کے بعد کچھ سلفی جماعتوں نے بھی فوج کے خلاف آواز بلند کی ہے۔۔۔
 
ابن عادل

محفلین
مجھے حیرت ہے بعض دوست دانستہ اس اہم واقعے پر اظہار رائے کے بجائے بات کے رخ کو کہیں اور موڑ رہے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ یہ جمہوریت پسند جو ایک منتخب صدر کے حامی ہیں اپنے صدر کے حق میں نکلے ہیں ۔ ان کے خلاف یہ تمام کاروائی جاری ہے ۔ کیا یہ صحیح ہے؟
یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ بات صرف اخوان کی نہیں مصری قوم کی ہے ۔ اور ایک منتخب صدر کی جسے مصری کے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ۔ ہم جانتے ہیں کہ اخوان 1928 سے یہ مظالم سہتی آئی ہے لیکن یہ مناظر کبھی کسی نے نہیں دیکھے ۔ یہ مناظر قوم کے ہیں ۔ تنظیم کے نہیں ۔ اور کسی تنظیمی اور اخوانی قیادت کے حوالے سے نہیں بلکہ جمہوریت اور منتخب صدر کے حوالے سے ہیں ۔ مستقبل کا حال اللہ کو معلوم ہے لیکن ہم تاریخ کی روشنی میں پورے یقین سے کہ سکتے ہیں کہ فوج ، فوج کو فتح کرتی ہے قوم کو نہیں ۔
 
Top