مصر: عبدالفتاح السیسی 97 فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب

arifkarim

معطل
Egypt+Army+Chief+General+Abdel+Fattah+al+Sisi+

قاہرہ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
مصر کی مسلح افواج کے سابق سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی ستانوے فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
صدارتی انتخاب میں عبدالفتاح السیسی کا اپنے حریف واحد امیدوار حمدین صباحی سے یک طرفہ مقابلہ تھا اور وہ توقعات کے عین مطابق ووٹوں کی بھاری اکثریت سے عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے منتخب صدر ٹھہرے ہیں۔غیرحتمی نتائج کے مطابق حمدین صباحی کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے تین فی صد سے بھی کم ووٹ لے سکے ہیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق السیسی کے حق میں 97.7 فی صد ڈالے گئے ہیں اور ان کے حریف حمدین صباحی صرف 2.2 فی صد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔اس طرح وہ ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔مصری روزنامے الاہرام نے الیکشن کمیشن کے ایک رکن طارق الشبلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پانچ کروڑ چالیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے قریباً دو کروڑ دس لاکھ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔اس طرح ووٹ ڈالنے کی شرح قریباً انتالیس فی صد رہی ہے۔
مصر کے سپریم صدارتی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پہلے دو روز میں پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن سوموار اور منگل کو ملک میں عام تعطیل کے باوجود ووٹ ڈالنے کی شرح صرف سینتیس فی صد رہی تھی جس کے پیش نظر پولنگ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی تھی مگر بدھ کو بھی مصری ووٹر نئے صدر کے انتخاب کے لیے بڑی تعداد میں گھروں سےنہیں نکلے ہیں۔
واضح رہے کہ 2012ء میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح باون فی صد رہی تھی اور اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد مرسی پچاس فی صد سے زیادہ ووٹ لے کرمصر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔عبدالفتاح السیسی نے جولائی 2013ء میں انھیں معزول کرکے پس دیوار زنداں کردیا تھا اور خود کو ملک کا صدر منتخب کرانے کے لیے مہم چلائی تھی لیکن صدارتی انتخاب میں زیادہ ٹرن آؤن کے لیے ان کی اپیلیں صدابصحرا ثابت ہوئی ہیں اور وہ صدارتی انتخاب میں مصر کے تمام طبقات کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صدارت پر بھی سوال اٹھائے جاسکتے ہیں۔
http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...فتاح-السیسی-97-فی-صد-ووٹ-لے-کر-صدر-منتخب.html
 
arifkarim

معطل
مبارک کے بعد امریکہ کا اگلا ایجنٹ۔
امریکہ کا ایجنٹ؟ ہاہاہا! یہ وہی آمر ہے جسنے اخوان المسلمین کے صدر مُرسی کو غیر جمہوری انداز میں برطرف کیا تھا جسکے بعد امریکہ نے مصر ی فوج کو سالانہ دی جانے والی امداد بند کر دی تھی۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے :)

یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ووٹ ڈالنے ہی نا نکلیں
بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک کر بھی تو ووٹ ڈلوائے جا سکتے ہیں :)
بقول اسرائیلیوں کے، عربوں کو جمہوریت کی الف ب بھی نہیں آتی۔ جمہوریت کا پہلا اصول آزادی اظہار اور خلاف رائے کی برداشت ہے جو کہ پچھلے 1400 سال کے اسلامی دور میں کسی نے سیکھی نہیں۔ اسی لئے ان جیسے اسلامی ممالک میں جمہوریت ہمیشہ فیل ہو جاتی ہے۔ پاکستانی جمہوریت کی مثال آپکے سامنے ہے۔
 
جہاں تک اختلاف رائے برداشت کرنے کی بات ہے تو مسلمان تو ، مذہبی معاملات میں بھی علمی بنیاد پر اختلاف رائے برداشت کرنے کے قائل ہیں۔ احناف، شوافع، حنابلہ اور مالکیہ کے علماء کا اختلاف کے باوجود احترام اور برداشت بہت بڑی مثال ہے۔
 
اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اختلافات آج تک دور نہیں ہو سکے اور ملک شام اور عراق میں انہی مذہبی بنیادوں پر جنگیں آج بھی قائم ہیں۔
 
اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اختلافات آج تک دور نہیں ہو سکے اور ملک شام اور عراق میں انہی مذہبی بنیادوں پر جنگیں آج بھی قائم ہیں۔
یہ بتائیں کہ احناف، شوافع، حنابلہ اور مالکیہ کے علماء آپس کے اختلاف کو کیوں برداشت کرتے اور احترام کرتے ہیں ؟
 
وجی

لائبریرین
امریکہ کا ایجنٹ؟ ہاہاہا! یہ وہی آمر ہے جسنے اخوان المسلمین کے صدر مُرسی کو غیر جمہوری انداز میں برطرف کیا تھا جسکے بعد امریکہ نے مصر ی فوج کو سالانہ دی جانے والی امداد بند کر دی تھی۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے :)
مگر دوسری طرف سے امریکی نواز دوست سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر دیئے ۔
 
حسینی

محفلین
مگر دوسری طرف سے امریکی نواز دوست سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر دیئے ۔

جی ہاں۔
ادھر سیسی نے اعلان کیا ہوا ہے کہ وہ سب سے پہلا غیر ملکی دورہ صدر بننے کے بعد سعودیہ کا کریں گے۔
مسئلہ یہی ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کے دین کا ٹھیکیدار بنا ہوا ہے۔۔۔۔ وہی اگر دینی پارٹیوں کی مخالفت میں امداد دیں تو پھر آگے کیا بچے گا۔
اخوان کی حکومت گرانے میں بھی سعودیہ کا ہاتھ بہت واضح تھا۔
لیکن اخوان کی اپنی غلطی یہ تھی کہ اتنے عرصے کے بعد ملنے والی حکومتی کو سنبھال نہ سکی۔۔۔ ان کی مثال یہ تھی جیسے کسی نا تجربہ کار ڈرائیور کے پاس نئی نئی گاڑی آجائے۔۔ اور اس کو ٹھیک سے چلانے بھی نہ آتی ہو۔

بہر حال امید ہے سیسی مصر سے اسلامی شدت پسندوں کا صفایہ کر دیں گے۔۔۔ وہی شدت پسند جن کا پاکستان کو بھی سامنا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ بتائیں کہ احناف، شوافع، حنابلہ اور مالکیہ کے علماء آپس کے اختلاف کو کیوں برداشت کرتے اور احترام کرتے ہیں ؟
اگر یہ تمام سنی فرقہ سے ہوں گے تو ظاہر ہے ایک دوسرے کو برداشت بھی کریں گے۔ ٹکراؤ تو شیعہ اور سنی فرقہ کے درمیان ہے۔

بہر حال امید ہے سیسی مصر سے اسلامی شدت پسندوں کا صفایہ کر دیں گے۔۔۔ وہی شدت پسند جن کا پاکستان کو بھی سامنا ہے۔
اسلامی جہادیوں کو کہیں بھی حکومت کرنی نہیں آتی۔ آجکل کے جدید دور میں 1400 سال پرانی شریعت ہو بہو نافذ نہیں ہو سکتی۔
 
اگر یہ تمام سنی فرقہ سے ہوں گے تو ظاہر ہے ایک دوسرے کو برداشت بھی کریں گے۔ ٹکراؤ تو شیعہ اور سنی فرقہ کے درمیان ہے۔
اللہ آپ کا بھلا کرے، خود ہی وضاحت کر دی :)
میں نے بالکل وضاحت نہیں کی آپ نے شاید خود ہی کچھ اخذ کر لیا ہے :)
یہ چاروں الگ الگ مسلک ہیں، علمی اختلاف رکھتے ہیں مگر آخر کیوں ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہیں؟ سارے سنے کیوں کہلاتے ہیں؟ ان کا اختلاف ان کو آپس میں لڑنے پر کیوں نہیں اکساتا؟
 
یہ چاروں الگ الگ مسلک ہیں، علمی اختلاف رکھتے ہیں مگر آخر کیوں ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہیں؟ سارے سنے کیوں کہلاتے ہیں؟ ان کا اختلاف ان کو آپس میں لڑنے پر کیوں نہیں اکساتا؟
یہ تو ابھی آپ کو لڑتے نظر نہیں آرہے، ورنہ تاریخ میں ان مسالک کے اختلافات کی بنیاد پر کافی لڑائیوں کے ریکارڈز موجود ہیں۔ :) :)
 
حسینی

محفلین
اسلامی جہادیوں کو کہیں بھی حکومت کرنی نہیں آتی۔ آجکل کے جدید دور میں 1400 سال پرانی شریعت ہو بہو نافذ نہیں ہو سکتی۔

جی نہیں۔۔۔ عارف بھائی۔ اسلامی شریعت میں بہت وسعت اور پھیلاوہے۔ 1400 سال پرانی شریعت نے اتنی گنجائش رکھی ہے کہ وہ تا قیامت نافذ ہو سکتی ہے۔
مسئلہ ان لوگوں کا ہے جو اسلام کو یا تو سمجھ نہیں رہے۔۔۔ یا جان بوجھ کر غلط سمجھ رہے ہیں۔ دین رحمت کو دین خشم، غضب، وحشت بنا کر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
ان نام نہاد جہادیوں نے اسلام اور اس کے ارکان کو بدنام کیا ہوا ہے۔۔۔
فریضہ جہاد کی ہی مثال لیجیے۔۔۔ کتنا مقدس فرض ہے۔۔ دشمن کے مقابلے میں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہر میدان میں۔۔ علم، ایمان، تقوی، طاقت، قدرت، وسائل، ہتھیار۔۔۔ غرض ہر میدان میں۔
لیکن انہوں نے اس مقدس فریضے کے ذریعے بے کسوں اور غریبوں کو اغوا کرکے بازاروں میں بیچنا شروع کیا۔۔ زندہ انسانوں کو ذبح کر کے ان کی لاشوں کو مثلہ کرنے لگے۔
انسانی اعضا سے پولو کھیلنے لگے۔
یقینایہ سب کفار اور اسلام کے دشمنوں کے نفع میں تھا۔۔۔ لہذا اصلی جہاد کے مقابلہ میں اس دو نمبر کے جہاد کی ہر حوالے سے حمایت کی گئی۔
کل طالبان بنایا۔۔۔ جو آستین کے سانپ ثابت ہوئے۔۔۔ اور آج القاعدہ کو شام میں آپ کے مغربی ممالک سپورٹ کر رہے ہیں۔۔ یا مغربی ممالک کے قریبی دوست سپورٹ کر رہے ہیں۔
جہاں سے واپس آنے والے "جہادی" ابھی سے وہاں امن کے مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔
 
Top