حسینی
محفلین
مصر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنا حرام !عالم دین کا فتویٰ
السیسی نے منتخب حکومت پر شب خون مارا ،انتخا ب کا بائیکاٹ کیا جا ئے : القرضاوی
دوحہ(آئی این پی)مصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے مصری عوام پر زور دیا ہے کہ 26، 27 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔عرب میڈیا کے مطابق علامہ القرضاوی کا یہ فتویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب صدارتی انتخاب میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کویقینی قرار دیا جا رہا ہے ۔ علامہ یوسف القرضاوی کے بقول عبدالفتاح نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اوراب اقتدار پر قابض ہو نا چاہتاہے، ایسے امیدوار کو ووٹ دینا حرام ہے ۔علامہ یوسف القرضاوی نے فتویٰ نما اپنا بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں انٹرنیشنل یونین آف اسلامی سکالرز کے زیر اہتمام القدس کانفرنس کے اختتام پر جاری کیا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل یونین آف اسلامی سکالرز کے صدر علامہ یوسف القرضاوی ہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطین جلد یہودی تسلط سے آزاد ہو گا۔