فاخر
محفلین
طرحی منقبت
در شان خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
ساری خلقت میں نہایت کامراں صدیق ہیں
با صفا ہیں، اور جہاں میں جاوداں صدیق ہیں
وحی حق نازل ہوئی جو احمد مختار پر
بالیقیں اس وحیِ حق کے ترجماں صدیق ہیں
ان کی سیرت ہے منور ان کی باتیں ہیں گہر
سرور دین ہدی کے راز داں صدیق ہیں
مرُتدوں سے ہونے والی جنگ کہتی ہے یہی
دین قیم کے امین و پاسباں صدیق ہیں
مثل مہر و ماہ ہیں شاہِ عرب کے جاں نثار
بزم اصحاب نبی کی کہکشاں صدیق ہیں
لو سنو فاخر! مرا اس بات پر ایمان ہے
”مصطفی کے بعد میر کارواں صدیق ہیں“
٭٭٭
در شان خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
ساری خلقت میں نہایت کامراں صدیق ہیں
با صفا ہیں، اور جہاں میں جاوداں صدیق ہیں
وحی حق نازل ہوئی جو احمد مختار پر
بالیقیں اس وحیِ حق کے ترجماں صدیق ہیں
ان کی سیرت ہے منور ان کی باتیں ہیں گہر
سرور دین ہدی کے راز داں صدیق ہیں
مرُتدوں سے ہونے والی جنگ کہتی ہے یہی
دین قیم کے امین و پاسباں صدیق ہیں
مثل مہر و ماہ ہیں شاہِ عرب کے جاں نثار
بزم اصحاب نبی کی کہکشاں صدیق ہیں
لو سنو فاخر! مرا اس بات پر ایمان ہے
”مصطفی کے بعد میر کارواں صدیق ہیں“
٭٭٭