فلک شیر
محفلین
ہم مانی و بہزاد تو ہیں نہیں ، صادقین و گل جی کا نام ہی سنا ہے، پھر کاہل بھی مستند ہیں، اتنا تردد کہاں سے کریں کہ مصوری سیکھیں اور نام وام پیدا کریں۔ ادھر کچھ مدت سے گورے صاحب نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کھلونا ہر کہ و مہ تک پہنچا دیا ہے کہ لو میاں تم اس سے کھیلو کودو، ہم ذرا چاند تارے توڑ لیں اپنے بچوں کے لیے ۔ سو ہم اپنے ابا میا کے اچھے بچوں کی طرح اس کھلونے سے کھیل ہی رہے ہیں ۔ سو سوچا ، کچھ تصویریں درخواست کر کے بنوائی جائیں بنگ کے مصنوعی ذہانت مصور سے ، اس تھریڈ میں وہی پیش کروں گا وقتاً فوقتاً ۔ اب اگر آپ کہیں کہ میاں وہ فلاں فلاں مصنوعی ذہانت مصور ایپلیکیشن استعمال کیوں نہ کی تو اس کا جواب سادہ سا ہے کہ اس کے لیے ڈبے کی ٹکٹ اس ریل والوں نے کچھ زیادہ رکھی جبکہ بنگ مکمل مفت ہے اور ہم جیسے مفت خوروں کو یہی زیبا ہے ۔سو جو مال ہے حاضر ہے، جہاں ہے جیسے ہ ہے کی بنیاد پر۔
البتہ اس سے پہلے مجھے اسی سارے تردد سے گزرنا ہو گا جو کبھی محفل پر تصویر شیئر کرنے کے لیے میں کرتا ہوں یعنی ویب سائٹ اپ لوڈنگ کے لئے تلاش کرنا یا ایپ وغیرہ اور یہ سب ۔۔۔ خیر کاہلی، نسیان اور حضرت انسان ، ان سب کا تعلق تو پرانا ہے ، کیا رونا دھونا اس پہ 😑🙂