اوہو زرقا۔۔۔ دوسری طرف جی میل میں جواب دے رہا تھا، اب یہاں ہی دے دیتا ہوں۔
مبارک ہو اردو کا دوسرا جریدہ نکالنے کے لئے۔ ’سمت‘ کے بعد۔۔ اردو لائف کا افق تو برائے نام ہے، اور ’دیدہ ور‘ بھی در اصل فلیش میں ہے۔ اردو تحریر میں یہ پہلا شمارہ ہے تمہارا۔ سرور بھائی کو بھی مبارک باد پہنچا دینا
۔ لیکن شاید یہ سرور بھائی کی مرضی کے مطابق ہی ہے؟ وہ تو کبھی اس کے لئے راضی نہیں تھے، اور ان پیج اور تصویروں اور اپنی جغادری رومن کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔ بہر حال بہت خوشی ہوئی۔۔۔
لیکن ایک بات۔۔۔ یہ شاعرات کیوں؟ مضامین اور افسانے بھی تو محض عورتوں کے ہیں، اس کو نسائی ادب نمبر کہنا چاہئے تھا۔
لیکن اس کو فانٹ کے لئے کانفی گیور نہیں کیا گیا؟ علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق کے بعد اب کوئی اردو سائٹ ڈیفالٹ فانٹ میں قبول نہیں کی جا سکتی۔
ایک مزید گزارش۔۔ اگر اس کی ایک واحد ٹیکسٹ فائل، یا کئی ٹیکسٹ فائلز مہیا کر دیں تو میں ایک ایک صفحہ کاپی پیسٹ کرنے سے بچ جاؤں۔۔۔ ان کو ای بک کے طور پر مہیا کیا جا سکتا ہے۔ نسوانی شاعری کی ایک بک، نسوانی افسانے پر ایک الگ ای بک۔۔
کیا خیال ہے