خرد اعوان
محفلین
مطغوط
اشیاء
چاول - ایک کلو
مرغی - ١٠٠٠ یا ١١٠٠ گرام کی (چار ٹکڑے کی ہوئی )
ادرک ، لہسن ۔۔ پسا ہوا ( دو چمچے کھانے کے )
دہی ۔۔ کھانے کی تین چمچے
لونگیں ۔۔ چار سے چھ
کالی مرچ ۔۔ آٹھ سے دس
دارچینی ۔۔ ایک یا دو ٹکڑے
سبز الائچی ۔۔ چھ عدد
گرم مسالہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
ٹماٹو پیوری ۔۔ ١٢٥ گرام کے پیکٹ کا تین چوتھائی
چکن کیوبس ۔۔ ایک پیک میں جو دو ہوتی ہیں وہ دونوں ڈالنی ہے
پیاز ۔۔ دو درمیانے سائز کی (باریک کٹی ہوئی )
آئل ۔ پکانے کے لیے
نمک ۔۔ حسبِ ذائقہ
پسی مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ ۔۔ دو تین
پکانے کی ترکیب
ایک پین میں آئل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں ۔ اب اس میں لونگیں ، کالی مرچ ، دارچینی ، سبز الائچی ڈال کر اوپر سے چکن ، ادرک لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں اور پھر سرخ مرچ اور نمک بھی شامل کردیں ۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں ایک سے دو گلاس پانی ، ٹماٹو پیوری اور چکن کیوبز ڈال کر مرغی گلا لیں ۔ مرغی گل جانے کے بعد اس کا پانی پھر سے خشک ہو جاتا ہے ۔ اب اس میں سے مرغی نکال لیں اور آدھے چاول ڈالیں اور پھر مرغی،ہری مرچ اور پھر چاول ڈال کر ، چاولوں کے حساب کا پانی ڈالیں اور پکنے رکھ دیں ۔ ہلکی آنچ پر دم دیں ۔
ساتھ میں کھانے کے لیے ٹماٹر کی چٹنی
تازہ ٹماٹر ۔۔ دو عدد
ہری مرچ ۔۔ ایک عدد
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب ۔۔۔
ٹماٹر کے چھلکے اتار لیں اور گرائنڈر میں ہری مرچ ، ٹماٹر ، نمک اور پانی کے ساتھ پیس لیں ۔ مطغوط کے ساتھ کھانے کے لیے ٹماٹر کی چٹنی تیار ہے ۔