محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
عزیزان گرامی، آداب!
کل شب ایک مطلع سوجھا، پھر چلتے پھرتے اس کی مخلتف صورتیں ذہن میں آتی گئیں، جن میں سے کچھ "شارٹ لسٹ" کی ہیں۔ آپ حضرات ملاحظہ کیجئے اور اپنی ثمین آراء سے آگاہ کیجئے۔ اساتذہ سے توجہ کی خوصوصی درخواست ہے، تاہم دعوت سب دوستوں کے لئے عام ہے ۔۔۔ آئیے اور ہاتھ صاف کیجئے
1۔ تمہارا ہو تو گیا، تم پہ مگر مر نہ سکا
بہت ملال ہے یہ معجزہ میں کر نہ سکا
2۔ تمہارا ہو تو گیا، تم پہ مگر مر نہ سکا
بس ایک معجزہ یہ عشق میں کر نہ سکا
3۔ تمہارا ہو تو گیا، تم پہ مگر مر نہ سکا
بہت ملال ہے میں عشق امر کر نہ سکا
4۔ تمہارا ہو تو گیا، تم کو اپنا کر نہ سکا
پر اس شکست کے صدمے سے کیوں میں مر نہ سکا
5۔ تمہارا ہو نہ سکا، تم کو اپنا کر نہ سکا
پر اس شکست کے صدمے سے بھی میں مر نہ سکا
دعاگو،
راحلؔ

آخری تدوین: