معاہدہ ختم، حافظ گل بہادر گروپ کا فورسز کیخلاف لڑائی کا اعلان

معاہدہ ختم، حافظ گل بہادر گروپ کا فورسز کیخلاف لڑائی کا اعلان
20 جون 2014 (17:04)
news-1403265877-1177.jpg

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے ساتھ امن معاہدہ ختم کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ کے رہنما نے آج سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف لڑائی کا اعلان کر دیا ہے۔ فون پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ گل بہادر کے ترجمان احمداللہ احمدی نے کہا کہ 20 جون سے ہم فورسز کے خلاف ضرب مومن کے نام سے جنگ شروع کر رہے ہیں، یہ ہمارے جہاد کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا شوریٰ مجاہدین نے معاہدہ قائم رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے۔ ہمارا تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور انہیں کبھی شمالی وزیرستان میں فورسز کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا۔ واضح رہے کہ گل بہادر کو اچھا طالبان کہا جاتا ہے، اس نے 2006ءمیں حکومت سے امن معاہدہ کیا تھا اس پر 2007ءمیں نظرثانی کی گئی تھی اور اب اسے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/waziristan/20-Jun-2014/114741
 
Top