معراج النبیﷺ (حصہ اول)
معراج النبی ﷺرسولِ اکرم ﷺ کا سب سے'' مُحَیِّرُالْعُقُوْل‘‘ یعنی انسانی عقلوں کو حیرت زدہ اور دنگ کرنے والا معجزہ ہے۔ اصطلاحِ شریعت میں ''معجزہ‘‘ سے مراد ''مدعیِ نبوت کی ذات سے کسی ایسے امر کا صادر ہوناہے، جس کی نظیر پیش کرنے سے انسان عاجز آجائیں‘‘۔قرآن مجید میں ''معجزے‘‘ کے لئے ''آیۃ‘‘،''بَیِّنَۃ‘‘ اور''بُرھان‘‘ کے کلمات آئے ہیں۔معجزہ کا لفظ ہمارے ''علم الکلام‘‘کی اصطلاح ہے۔ معجزہ اسے کہتے ہیں ، جس کے ذریعے کسی سچے ۔''مُدّعِی نبوت‘‘ نے اپنے عہد کے کفار کے ساتھ ''تَحَدِّی‘‘ کی ہو،یعنی منکرین کو مقابلے کاChallengeدیا ہو، جیسے قرآن مجید معجزہ ہے، جب کفارِ مکہ نے اسے ''کلام اللہ‘‘ اور ''وحیِ ربانی‘‘ ماننے سے انکار کیا ، توقرآن نے اُن کے دعوے کو اِن کلمات میں بیان فرمایا:
''اور کافروں نے کہا: یہ قرآن تو صرف من گھڑت بات ہے، جس کو اِس (رسول) نے (اپنی طرف سے) گھڑلیا ہے اوراس پردوسرے لوگوں نے ان کی مدد کی ہے، سو ان کافروں نے ظلم کیا اور جھوٹ بولا۔ اور انہوں نے کہایہ )گزشتہ لوگوں کے (قصے) کہانیاںہیں،جن کو اِس (رسول) نے لکھوا لیا ہے، جوان پر صبح وشام پڑھی جاتی ہیں،(الفرقان:4-5)‘‘۔پھر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انہیں کئی مراحل میں چیلنج دیا کہ جب تمہارے دعوے کے مطابق یہ قرآن اللہ کاکلام نہیں ہے، بلکہ (معاذاللہ!)اس نبی کا خود ساختہ کلام ہے، توتمہیں اپنی فصاحت وبلاغت پر بڑا ناز ہے، پس تم اس کے مقابلے میں ایسا ہی کلام بنالاؤ، اﷲتعالیٰ نے فرمایا: (۱)''کیا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے (یہ قرآن) توخود گھڑ لیاہے؟، آپ کہیے!پھر اس جیسی دس سورتیں گھڑی ہوئی تم (بھی) لے آؤ اور اللہ کے سوا (اپنی مدد کیلئے) جس کو بلا سکتے ہو ، بلالو، اگر تم سچے ہو، (ہود:13) ‘‘ ۔ (۲):''اور جو کلام ہم نے اپنے خاص بندے پر نازل کیا ہے، اگر تمہیں اس (کے کلام اللہ ہونے) کے بارے میں کچھ شک ہے، تو اس کی مانند کوئی (چھوٹی سی) سورت تم بھی بنا کرلے آؤاور اللہ کے سوا اپنے (تمام) مدد گاروں کو بھی بلالو، اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو،(البقرہ:23-24)‘‘۔
پھر قرآن نے فیصلہ کن بات ارشاد فرمائی:''آپ کہہ دیجئے ! اگر تمام انسان اور جِنّ مل کر (بھی) اِس قرآن کی مثل لاناچاہیں، تو وہ اس کی مثل نہیں لاسکیں گے ، خواہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار بن جائیں،(الاسراء:8‘‘۔ اس کے بعد کفار مکہ نے کٹ حجتی کا سلسلہ شروع کیا اور فرمائشی معجزات کا مطالبہ کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:''اور انہوں نے کہا:اِس رسول پر فرشتہ کیوں نہیں نازل کیا گیا اور اگر ہم فرشتہ نازل کرتے ، تو ان کاکام پورا ہوچکاہوتا، پھر انہیں مہلت نہ دی جاتی(یعنی اتمامِ حُجت کے بعد وہ عذابِ الٰہی کے حق دار قرار پاتے)اور اگر ہم اس رسول کو فرشتہ بنادیتے، تب بھی اس کو (صورۃً) مرد (ہی)بناتے، توہم ان کو اسی اشتباہ میںڈال دیتے، جس میں اب مبتلاہیں،(الانعام:8-9)‘‘۔
یعنی اصل ملکی صورت میں تو وہ فرشتے کو دیکھ نہ سکے اوروہ بشری صورت میں آئے ،تو ان کا اعتراض پھر قائم رہے گا کہ یہ تو ہم جیسا بشر ہے۔ کبھی ان کفارِ مکہ کا مطالبہ یہ ہوتا کہ ہمارے مرے ہوئے آباء واجداد آکر ہمیں برزخ وآخرت کے حالات بتائیں تو ہم تب مانیں گے، اﷲتعالیٰ نے فرمایا:''اور اگر ہم ان کی طرف فرشتوں کو بھی نازل کرتے اور مردے اُن سے باتیں کرتے اور ہم ہر چیز کواُن کے سامنے جمع کردیتے، تب بھی وہ ایمان نہ لاتے ، (الانعام:111)‘‘۔اس کے باوجود کفارِ مکہ کا طرح طرح کے فرمائشی معجزات کا مطالبہ جاری رہا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ''اور انہوں نے کہا:ہم آپ پرہرگز ایمان نہیں لائیں گے حتی کہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری کردیں یا آپ کے لئے کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو، پھر آپ اُن کے درمیان سے بہتے ہوئے دریا جاری کردیں یا جس طرح آپ کہتے ہیں ، ہم پر آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرادیں یا آپ اللہ کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے(بے حجاب) لے آئیں یا آپ کے لئے سونے کا کوئی گھر ہو یا آپ (ہمارے سامنے) آسمان پر چڑھ جائیں اور ہم (محض) آپ کے (آسمانوں پر) چڑھنے پر(بھی) ہر گز ایمان نہیں لائیں گے حتی کہ آپ ہم پر کتاب نازل کریں ، جس کو ہم پڑھیں ، (اے رسول!)کہہ دیجئے! (میں کوئی شعبدے باز نہیں ہوں ) میرا رب پاک ہے، میں تو صرف ایک بشر ہوں ، جس کو رسول بنایا گیاہے،(بنی اسرائیل:90-93)‘‘۔
الغر ض قرآن مجید رسول اللہ ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ جیساکہ ابتدا میں بیان کیا گیا ہے کہ قرآن مجید کی اصطلاح میں معجزے کے لئے ''اٰیۃ‘‘ کا کلمہ آیا ہے، جس کے معنی ہیں :''نشانی اور دلیل‘‘ اور قرآن مجید کے ایک جملے کو بھی آیت کہتے ہیں ، اس معنی کے اعتبار سے قرآن کریم کی ہر آیت اپنی جگہ ایک معجزہ ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کے مطابق دیگر انبیائے کرام علیہم السلام کی شریعت محدود مدت کیلئے تھی، اس لئے ان کے معجزات بھی آج اپنی اصل شکل میں باقی نہیں ہیں اور ختم المرسلین ﷺ کی شریعت چونکہ قیامت تک کیلئے ہے، اس لئے قرآن مجید کی صورت میں آپ کا معجزہ بھی قیامت تک اپنی حقیقی صورت میں کسی تحریف اور تغیُّرو تبدُّل کے بغیرقائم ودائم رہے گا۔ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام اور اس کی صفت جلیلہ ہے۔
قرآن کریم نے معراج النبی ﷺ کو''اِسراء(رات کی سیر کرانے)‘‘سے تعبیرکیا ہے اور یہ سورۂ بنی اسرائیل کی پہلی آیتِ مبارَکہ کے کلمہ ''اَسریٰ بِعَبْدِہٖ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ احادیثِ مبارَکہ میں اسے ''معراج النبی ﷺ‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے اور یہ حدیثِ مبارَک کے کلمات ''ثُمَّ عُرِجَ بِیْ‘‘ سے ماخوذ ہے ،یعنی پھرمجھے مسجد اقصیٰ سے بلندی کی طرف لے جایا گیا‘‘ ۔ ''معراج‘‘ کے معنی ہیں: بلندی کی طرف جانے کا آلہ یا سیڑھی ، جسے آج کل ''Elevator‘‘کہتے ہیں ،اسی طرح چاند تک یا خلائی سفر پر جانے کے لئے طاقت ورراکٹ سے خلائی جہاز کو روانہ کیا جاتا ہے ۔ بعض محدثینِ کرام نے اس بے مثال سفر کو تین مراحل میں تقسیم کیا ہے۔ ''اسراء‘‘ مسجد حرام سے ''براق‘‘ کے ذریعے مسجد اقصیٰ تک کا سفر، ''معراج‘‘ مسجدِاقصیٰ سے ''سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ‘‘ تک کا سفر اور ''اِعراج‘‘ سدرۃ المنتہیٰ سے لامکاں تک یعنی حضوریِ بارگاہِ رب العٰلمین تک کاسفر، جس کے لئے احادیث میں ''رَفْرَفْ‘‘ کا نام بھی آیاہے۔ مجموعی حیثیت سے اہلِ سیرت اور محدثینِ کرام اس واقعے کو ''معراج النبی‘‘ سے تعبیر کرتے ہیں ۔
معراج النبی ﷺ کا ذکر قرآن مجید میں نہایت صراحت ووضاحت کے ساتھ سورۂ بنی اسرائیل کی پہلی آیتِ مبارَکہ میں آیاہے اور یہ مسجدِحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کے سفر اور اس کی حکمتوں کا بیان ہے،اس مرحلۂ معراج کامُطلَق انکار کفر ہے، کیونکہ یہ براہِ راست قرآن کا انکار ہے۔ اور اس کے علاوہ ''سورۃ النجم‘‘ کی ابتدائی اٹھارہ آیاتِ مبارَکہ میں اشارات و کنایات کے ساتھ آسمانوں اور اُن سے ماوراء مشاہدۂ قدرت، آیاتِ کُبریٰ، قُربِ باری تعالیٰ اور براہِ راست وحیِ ربانی کا بیان ہے۔
معراج النبی ﷺ کا واقعہ کتبِ احادیث میں ایک ترتیب کے ساتھ بیان نہیں ہوا بلکہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سفر کے مختلف مراحل کو مختلف مجالس میں بیان فرمایا اور صحابۂ کرام نے جس طرح سنا اُسے اپنی یاداشت میں محفوظ کرلیا۔ اُس دور میں واقعات کو تاریخی اور واقعاتی ترتیب کے ساتھ مرتب ومدوّن کرنے کا رواج بھی نہ تھا بلکہ اصل مقصد اِبلاغ تھا کہ جو بات یا واقعہ رسولِ اکرم ﷺ کی زبانِ مبارک سے سنا ہے،اُسے لفظ بہ لفظ محفوظ کرلیا جائے اور اس کا ابلاغ ہوجائے ۔پس رسول اللہ ﷺ نے اپنی حکمت ِمبارکہ کے تحت مختلف مواقع پر اسے بیان فرمایا، کیونکہ آپ کا بنیادی مقصد بھی ابلاغ اور ہدایت تھا۔ صحابۂ کرام کا معمول یہ تھا کہ جو بات انہوں نے سنی اور جس طرح سنی اُسے بیان کردیا۔ معراج کی ایک حکمت خود قرآن نے بیان فرمادی:''اور ہم نے جو مشاہدہ(شبِ معراج)آپ کو دکھایا تھا، وہ لوگوں کے لئے ایک آزمائش تھا(کہ کون کسی تردد کے بغیر تصدیق کرتاہے اور کون اسے عقل کی میزان پر پرکھ کر رد کردیتاہے)، (بنی اسرائیل:60)‘‘۔
واقعۂ معراج تیس سے زائد صحابۂ کرام سے مروی ہے اور حدِّشہرت کو پہنچا ہواہے ۔ میں نے تفسیر اور حدیث وسیرت کی کسی کتاب میں اس واقعے کا بیان اتنا مربوط نہیں دیکھا جتنا کہ عظیم مفسرومحدّث علامہ غلام رسول سعیدی نے اپنی تفسیر تبیان القرآن ، جلد:6، ص:615-643اور شرح صحیح مسلم جلداول صفحات 671تا 778میں تمام تر تفصیلات کے ساتھ بیان کیا ہے۔ پورے واقعے کوتمام کتب احادیث کی روایات کو مربوط کرکے انہوں نے واقعاتی اور معنوی ترتیب کے ساتھ شرح صحیح مسلم، جلد:1 ، صفحات 716تا732میں بیان کیا ہے اور حدیث کی جس کتاب کا جو حصہ جہاں جہاں واقعاتی مناسبت کے ساتھ بیان کیا ہے، اسی مقام پر اصل ماخذ کے حوالہ جات بھی دے دئیے ہیں اورماشاء اللہ یہ ایک تفردّ وامتیاز ہے، جس کی سعادت سے اﷲعزوجلّ نے انہیں بہرہ ور فرمایاہے۔ اس علمی، تاریخی ، فکری اور نظریاتی کاوش کی صحیح قدر دانی وہی صاحبانِ علم کر سکتے ہیں ، جو تقابلی مطالعے کا ذوق رکھتے ہیں۔ دیگر متعلقہ ابحاث یہ ہیں ۱)معراج کا جسمانی اور بیداری کی حالت میں ہونا اور اس کے دلائل(۲)شقِّ صدر کا واقعہ (۳)رُؤیتِ باری تعالیٰ کے بارے میں مختلف موقِف اور رُؤیتِ عینی کی بابت ترجیحی دلائل(۴)نمازِ پنجگانہ کی فرضیت اور اس کی تفصیلی بحث(۵)عہدِ صحابہ میں معراج کے مقام کے آغاز کے بارے میں مختلف اقوال اور ان میں تطبیق (۶)بیت المقدس میںانبیائے کرام کی امامت ، قبرمیں موسیٰ علیہ السلام کی زیارت ، آسمانوں پر مختلف انبیائِ کرام سے ملاقاتیں اور انبیائِ کرام کا متعدد مقامات پر موجود ہونا(۷)نمازوں میں تخفیف ، اُس کی حکمت اوردیگر مسائل ،الغرض عظمت و محبتِ مصطفی ﷺ کے جذبات سے معموربہت سی ایمان افروز مباحث ہیں اوریہ ایک نادر شاہکار ہے۔
- See more at: Roznama Dunya: کالم اور مضامین :- Mufti Muneeb-ul-Rehman : مفتی منیب الرحمٰن :-معراج النبیﷺ (حصہ اول) : maraj al nabi ﷺ ( hisa awal )