معروف گلوگارہ اقبال بانو انتقال کر گئیں

زین

لائبریرین
معروف گلوگارہ اقبال بانو مختصر علالت کے بعد لاہور میں 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اقبال بانو 1935ء میں دہلی میں پیدا ہوئیں۔دہلی میں‌استاد چاند خان سے کلاسیکی، ٹھمری اور دادرا کی تربیت حاصل کی ۔ کیئریئر کا آغاز آل انڈیا ریویڈیو سے کیا ۔ 1954ء میں 19 سال کی عمر میں پہلا فلمی گانا ریکارڈ کرایا۔ 1952ء میں 17 سال کی عمر میں شادی کی۔ شادی شدہ زندگی لاہور میں گزاری۔ 1974ء میں‌صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اقبال بانو کو فیض احمد فیض کی نظم ہم دیکھیں‌گے اور داغ دل سے شہرت ملی ۔

انہیں کلاسیکی اور نیم کلاسیکی میں‌مہارت حاصل تھی۔

داغ دل
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=GOBucMb4dOw[/youtube]


ہم دیکھیں‌ گے
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=y_EmyqTTHIY[/youtube]
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین
نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ زین۔ خدا اقبال بانو کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ لیکن اقبال بانو ہم دیکھیں گے اور داغِ دل ہم کو یاد آنے لگے جیسی غزلوں سے پہلے بھی بہت مشہور تھیں۔ شاید آپ کی عمر کے لوگوں کو ان سے ان غزلوں کی وجہ سے واقفیت ہو لیکن اقبال بانو اپنی طرز کی واحد گلوکارہ تھیں۔ ان جیسی غزل اور کوئی نہ گا سکا۔ خاص طور پر ان کا تلفظ بہت عمدہ تھا۔ فیض کی نظم جسکے بول تھے۔ دشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لرزاں ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے گلوکاروں نے گائی لیکن ان جیسی کوئی نہ گا سکا۔

دشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لرزاں ہیں


الفت کی نئی منزل کو چلا


پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے، تو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے

 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
خرم نے انہی غزلوں / گیتوں کا لنک دیا ہے جو مجھے پسند ہیں اور جن سے واقف ہوں، زین والے ویڈیو سے واقف نہیں۔
 

طالوت

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ رب العزت مرحومہ کے معاملات آسان فرمائے ۔۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت دکھ ہوا سن کے میں بہت چھوٹی تھی تو اقبال بانو کو گاتے سنا بلکہ دیکھا تھا ایک تقریب میں
 
Top