معصوم خواہشات !

ہاں میں چھوٹا آدمی ہوں۔۔۔
قائد نہ اقبال ہوں میں!
اور سیاست میرا مسئلہ بھی نہیں
کہ ان گنت مسئلے مجھے ارد گرد سے جکڑے ہوئے ہیں
کہ اس بڑے گھر میں میرا چھوٹاگھر زیادہ توجہ طلب ہے
اور اس گھر کو بچانے کو محوِ دعا ہوں
کہ بس اس قابل ہو جاوں
گھر کی جنت کو یو پی ایس سے روشن کر پاوں
اپنے بچوں کے لیےایک مکان بناوں
کسی اچھے سکول میں پڑھاوں
اور ان کے کھانے کے لیے
کبھی نہ ہاتھ پھیلاوں
فی الحال اتنا ہی مولا
بس اتنا ہی دے دے مولا !

خرم​
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھ ایسے عام سے فرد کی یہ معصوم سی خواہشیں زندگی کی شام تک ساتھ چلتی ہیں ۔
اور یہ بھی ضروری نہیں کہ پوری ہو جائیں ۔
زندگی اتنی مشکل ہے کہ بنا دی گئی معاشرے نے اپنے چلن سے ۔۔؟
ڈھیروں داد
بہت دعائیں
 
بہت نوازش، جزاک اللہ۔ آپ ہمیشہ حوصلہ افزائی فرماتے ہیں۔:)
 
Top