معصوم خواہشیں :)


ہاں میں چھوٹا آدمی ہوں۔۔۔
نہ قائد نہ اقبال۔۔۔!
اور سیاست میرا مسئلہ بھی نہیں۔۔۔
کہ اس بڑے گھر میں میرا چھوٹاگھر زیادہ توجہ طلب ہے
اور یہ دعا ہے
کہ بس اس قابل ہو جاوں
گھر کی جنت کو یو پی ایس سے روشن کر پاوں
اپنے بچوں کے لیےایک مکان بناوں
ان کو کسی اچھے سکول میں پڑھاوں
اور ان کے کھانے کے لیے
کبھی نہ ہاتھ پھیلاوں
فی الحال اتنا ہی مولا
بس اتنا ہی دے دے مولا !
خرم !​
 

نایاب

لائبریرین
کبھی نہ ہاتھ پھیلاوں
فی الحال اتنا ہی مولا
بس اتنا ہی دے دے مولا !
حق کہ اس کے خزانے میں کچھ کمی نہیں ہے ۔
فی الحال کی قید کو چھوڑ کر خوب نظم ہے ۔
اللہ سوہنا ہم سب کی معصوم خواہشوں کی تکمیل فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
Top