معیشت و تجارت کا فورم

فرید احمد

محفلین
محفل آنے والے حضرات کی تعداد اور پھر ان کی گوناگوں مصروفیات اور جوب کو دیکھتے ہوئے اب مناسب ہے کہ ایک عنوان " معیشت و تجارت " کا اضافہ کیا جائے ، جس میں مختلف قسم کے مارکیٹس کے ذیلی عنوان بھی رکھ سکتے ہیں ، مثلا اسٹاک مارکیٹ ، وغیرہ
آج کل انڈیا میں تو بازار حصص کی وہ گرما گرمی ہے کہ بات نہ پوچھیں ، پورے ملک کے نہیں ، لگتا ہے دنیا بھر کے سرمایہ کار انڈین مارکیٹ میں انوسٹ کرنے ابل پڑے ہیں ، دنیا بھر کے بازار حصص داوجونس ، نککی وغیرہ خسارے میں بند ہوتے ہیں ، مگر یہاں تیزی کی دور لگتی ہے ۔ہو سکتا ہے دوستوں کی معلومات سے اراکین کو کچھ فائدہ پہنچ سکے ۔
 

خرم

محفلین
فرید بھائی
اک وہ کہ جنہیں صورت بنا آتی ہے
اک ہم کہ بگاڑ لی تصویر اپنی

سو پاکستان کی سٹاک مارکیٹ‌تو ایمرجنسی ایمیوزمنٹ پارک میں سلائیڈ لے رہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
فرید بھائی
اک وہ کہ جنہیں صورت بنا آتی ہے
اک ہم کہ بگاڑ لی تصویر اپنی

سو پاکستان کی سٹاک مارکیٹ‌تو ایمرجنسی ایمیوزمنٹ پارک میں سلائیڈ لے رہی ہے۔
خرم، محض شعر کی تصحیح۔۔
ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنھیں تصویر بنا آتی ہے
 

فرید احمد

محفلین
ایک تو ملک ہندستان علاقئی اور آبادی کے اعتبار سے بڑا ہے ، اس لیے کمپنیاں زیادہ ، صارفین زیادہ ، انوسٹر زیادہ اور اس میدان کے ماہرین زیادہ
اور
اس وسعت میں لوگوں کی ذہنی وسعت بھی دوسروں کی بہ نسبت کچھ زیادہ
 

خرم

محفلین
خیر اپنے وطن سے محبت تو آپ کا حق ہے اور بہت اچھا لگتا ہے آپ کی باتیں پڑھنا۔ میرے خیال میں ترقی ملک کی جسامت نہیں اس کے باشندوں کے شعور پر منحصر ہوتی ہے۔ جاپان، تائیوان، کوریا، فرانس، برطانیہ سب ہندوستان سے چھوٹے ملک ہیں لیکن ترقی کے میدان میں بہت آگے۔ اور ہم پاکستانی، ہم تو ترقئی معکوس کے ماہر ہیں، آگے جانے کے لئے شاید مُنہ پیچھے ہی کرنا پڑے گا۔ صد افسوس۔
 
Top