معین اختر— تصویری یادوں میں

پاکستان کے ورسٹائل اداکار معین اختر کی کچھ دلچسپ یادوں پر مشتمل میڈیا گیلری۔

اداکاری کی ہر صنف میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

legendary-moin-akhtar2.jpg


بہ شکریہ ڈان اردو
 
انہوں نے اپنی فنکارانہ زندگی کا آغاز انیس سو چھیاسٹھ میں سولہ سال کی عمر میں چھ ستمبر کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی ایک تقریب سے کیا اور حاظرین کے دل جیت لیے۔

img_79683.jpg
 
یدہ مزاج والد اور مدبر و دین دار والدہ سمیت خاندان میں کسی بھی شخص میں فنون لطیفہ کا شوق موجود نہیں تھا اس کے باوجود وہ پاکستان ٹی وی پر ایسے انداز میں چھائے کہ اب تک اس کی مثال نہیں ملتی۔

img_79732.jpg
 
وہ پی ٹی وی کو بہت سراہتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی نے مجھے تیار کیا، اس نے میری زبان ٹھیک کی اور مجھے سیکھایا کہ کس طرح کیمرے کا سامنا کرنا چاہئے۔

img_89222.jpg
 
وہ موجودہ عہد کے مزاحیہ ڈراموں سے مطمئن نہیں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اب لگتا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں ذومعنی فقروں کی بھرمار ہوگئی ہے اور اس سے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں مزاح دم توڑ رہا ہے۔

moin-akhtar-670-12.jpg
 
اپنی زندگی کے آخری ایام میں معین اختر ٹی وی اور انٹرٹینمنٹ گروپس کو معتصب قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں جب میرا بائی پاس ہوا تو مجھے ڈر تھا کہ اب لوگ مجھے بھول جائیں گے۔ ٹی وی اور انٹرٹینمنٹ گروپس نے بھی کہنا شروع کردیا تھا کہ اب میرا وقت ختم ہوچکا ہے۔

moin-akhtar61.jpg
 
مجھے فنکاروں میں معین اختر جتنا اچھا نہ کوئی لگا ہے آج تک اور نہ لگ سکتا ہے۔ آئی رئیلی اِن لَو وِد ھِز پرسنلٹی۔ مائے ہیرو۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت عمدہ شراکت بھائی مبارک باد قبول کیجیئے۔ میرے آل ٹائم فیورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر پاک و ہند بلکہ آل اوور دا ورلڈ ایک کلاسک و لیجنڈری فنکار، ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ حق مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرئے آمین
 

نا شناس

محفلین
وہ دلوں کو زندگی بخشنے والے فنکار تھے، انہوں نے جو کردار بھی کیا اس سے بہتر کرنا ممکن ہی نہ تھا۔ حق مغفرت کرے۔آمین
 
Top