تاسف مغزل بھائی کا ایکسیڈنٹ (اے شانِ کریمی مجھے مایوس نہ کرنا)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم! ایک دکھ بھری خبر ہے کہ پرسوں ہمارے مغزل بھائی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔ کل مغل بھائی سے فون پہ بات ہوئی تو پتہ لگا کہ ایک رکشے والے ( رکشے والا )کے ساتھ موٹر سائکلز کا ٹکراؤ ہوا تھا اور مغل بھائی کو کافی شدید چوٹیں آئیں ہیں، ٹانگ پہ سے رکشے کا ٹائر بھی گزرا ہے مگر اب اللہ کے فضل و کرم سے مغل کی طبیعت بہت بہتر ہے۔ آپ سب سے دعا ہے کہ مغل بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کریں کہ اللہ پاک اُن کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
استادِ محترم الف عین، محمد وارث صاحب، شاکرالقادری صاحب، الف نظامی صاحب، محمد خلیل الرحمٰن صاحب
ابن سعید صاحب، حسیب نذیر گِل صاحب، فاتح صاحب، نیرنگ خیال صاحب، زین صاحب، zeesh بھائی، فرخ منظور صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی، چھوٹاغالبؔ، نیلم آپی، تبسم آپی، سارہ خان صاحبہ، فرحت کیانی صاحبہ، ناعمہ عزیز آپی، عائشہ عزیز آپی، محمداحمد بھائی، رانا صاحب، زحال مرزا بھائی، سیدہ شگفتہ صاحبہ، روحانی بابا صاحب، باباجی صاحب، برگ حنا آپی، محمود احمد غزنوی صاحب، احمد بلال بھائی، مدیحہ گیلانی صاحبہ، مہ جبین صاحبہ، شمشاد بھائی، ساجد بھائی، قرۃالعین اعوان صاحبہ، شاہد شاہنواز صاحب، محمد امین بھائی، مقدس آپی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یار بازی لے گئے نا آخر
مجھے اسی وقت رات 11 بجے اطلاع آ گئی تھی
مگر 3 دن مسلسل ہمارے گاؤں میں بجلی نہیں تھی، اس لیے موبائل بیٹری چارگنگ سے محروم تھی اور میں نیٹ سے محروم تھا
آج لائٹ آئی تو سوچا کہ تھریڈ اوپن کریں ، مگر بلال بازی لے جا چکا تھا
جیتے رہو بلال
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یار بازی لے گئے نا آخر
مجھے اسی وقت رات 11 بجے اطلاع آ گئی تھی
مگر 3 دن مسلسل ہمارے گاؤں میں بجلی نہیں تھی، اس لیے موبائل بیٹری چارگنگ سے محروم تھی اور میں نیٹ سے محروم تھا
آج لائٹ آئی تو سوچا کہ تھریڈ اوپن کریں ، مگر بلال بازی لے جا چکا تھا
جیتے رہو بلال

میں نے بھی دھاگہ کل ہی بنانا تھا مگر کل اتوار تھی سو ماموں کے گھر چلے گئےاور رات کو لائٹ 11 بجے کے بعد آئی تھی سو آج صبح سب سے پہلے یہ دھاگہ بنانے کا کام ہی کیا۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مجھے اطلاع کیوں نہیں موصول ہوئی! اللہ پاک مغزل بھائی کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔
شاید اس لیے کہ ٹیلی نار کے سگنلز کچے پکے آ رہے تھے:laugh:
ہزار بار کہا ہے یوفون لو، کچھ مزہ بھی آئے اطلاع پہنچانے کا
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ رحم کرے ۔ مغل بھائی کے ساتھ یہ معاملہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ اُن کو مکمل صحت اور بھرپور زندگی عطا فرمائے (آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ محمود بھائی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 

یوسف-2

محفلین
اللہ پاک ہمارے مغزل بھائی کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top