تاسف مغزل بھائی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غ۔ن۔غ

محفلین
اللہ رب العزت مغزل صاحب کی والدہ ماجدہ کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اور ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطافرمائے۔۔آمین۔ اور ان سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین

آمین ثمہ آمین
جزاک اللہ @ کاشفی بھیا
آپ کا بہت شکریہ
اللہ آپ کی اور ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے آمین
اللہ پاک ہمارے سمیت سب کے سروں پہ ان کے والدین کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے
اور کبھی کسی والدین کو بھی ان کی اولاد کا دکھ نہ دکھائے آمین
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اللہ میرے بھائی کی والدہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے تندرسی صحت اور لمبی حیاتی دے اور ان کا سایہ میرے بھائی کے سر پر قائم دائم رکھے آمین ثم آمین

آمین ثمہ آمین
جزاک اللہ سید شہزاد ناصر بھیا
ہم دل سے ممنون ہیں کہ آپ نے امی جان کی صحت و زندگی کے لیے اتنے خلوصِ دل سے اللہ سے دعا کی اور فون پر بھی محمود کو حوصلہ دیا
اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے آمین
بھیا امی جان اللہ کے فضل و کرم سے اب کافی بہتر ہیں
امید ہے بھیا آپ کی دعائیں ہمیشہ شاملِ حال رہیں گی
بہت خوش و سلامت رہیں آمین
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اللہ تعالی محترم مغزل بھائی کی والدہ محترمہ پر اپنا کرم فرمائیں اور صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازیں ۔ آمین

آمین ثمہ آمین
بہت شکریہ نایاب بھیا
ہم دل سے ممنون ہیں
اللہ نے ہماری امی جان کی جان بچائی ،ہم پر اللہ کا بہت بڑا احسان ہے
اور اب ماشاء اللہ ان کی صحت بھی بتدریج بہتر ہوتی جا رہی ہے
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
 
آمین ثمہ آمین
جزاک اللہ سید شہزاد ناصر بھیا
ہم دل سے ممنون ہیں کہ آپ نے امی جان کی صحت و زندگی کے لیے اتنے خلوصِ دل سے اللہ سے دعا کی اور فون پر بھی محمود کو حوصلہ دیا
اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے آمین
بھیا امی جان اللہ کے فضل و کرم سے اب کافی بہتر ہیں
امید ہے بھیا آپ کی دعائیں ہمیشہ شاملِ حال رہیں گی
بہت خوش و سلامت رہیں آمین
اللہ ہمیشہ تم دونوں کو اپنی امان میں رکھے آمین
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اللہ امی جان کو صحتِ عاجلہ کاملہ مستمرہ عطا فرمائیں۔ آمین

آمین ثمہ آمین
آپ کا بہت شکریہ محمد خلیل الرحمٰن بھیا
جزاک اللہ
ہم بہت شکر گزار ہیں بھیا کہ آپ نے امی جان کی صحت کے لیے دعا کی، آپ کی دعا سے اللہ نے کرم کیا اور اب وہ کافی بہتر ہیں
بہت خوش رہیں بھیا
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت شکریہ آبی ٹوکول بھیا
جزاک اللہ بھیا
آپ کی دعا سے ہماری امی جان تیزی سے رو بہ صحت ہیں
بہت خوش رہیں
الحمد للہ شکر ہے پاک پروردگار کا جو ہم گناہگاروں کی سنتا ہے اور ہم گناھگاروں پر ہماری ماؤں کا سایہ اپنی رحمت کی صورت میں قائم فرماتا ہے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
او دیٹس سیڈ نیوز ۔۔گاڈ بلیس ہر اور وہ بہت جلدی سے ٹھیک ہو جائیں گی ۔میں نے دعا کر لی ہے انکے لیئے ۔۔امیوں کو تو کبھی بھی کچھ نہ ہو بس ۔

یس آف کورس ڈیئرسس عینی شاہ
ایک دل دہلا دینے والی خبر تھی یہ
بس اللہ نے کرم کیا کہ ہماری امی جان کو نئی زندگی دی اور آج ان کا سایہ ہمارے سروں یہ قائم ہے
آپ نے ان کے لیے دعا کی تو آپ سب کی انہی دعاؤں کی وجہ سے ہی تو امی جان اب پہلے سے کافی بہتر ہیں اور ہم دل سے آپ کے ممنون ہیں:)
آمین پیاری عینی اللہ سب کی امیوں کو اور سب امیوں کے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
بہت خوش رہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
سب سے پہلے تو مغزل بھائی سے معذرت کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہ دھاگہ نہیں کھول سکا۔
اور کل محمود بھائی سے بات ہوئی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ آنٹی جی کو گھر لے آئے تھے کل صبح ہی مگر دونوں ٹانگوں پہ پلاسٹر چڑھا ہوا ہے۔ :(
مزید نہیں لکھا جا رہا
کوئی بات نہیں چھوٹے بھیا محمد بلال اعظم
آپ تو محمود سے فون پر بھی رابطے میں رہے اور آپ کی دعائیں کاگر ہوئیں امی جان اب پہلے سے خاصی بہتر ہیں
اللہ نے ان کی جان بچا لی ہم جتنا بھی شکر کریں کم ہے
جیتے رہیئے پیارے بھیا،سلامت رہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top