مغز مصالحہ

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشیا:
مٹن مغز : دو عدد یا (جتنا میسر ہو)۔لہسن ادرک:ایک کھانے کا چمچ۔مکھن :ایک سو پچاس گرام۔سرخ مرچ: ایک چائے کا چمچ۔پسا گرم مصالحہ:ڈیڑھ چائے کا چمچ۔ہری مرچیں:تین عدد۔سرخ ٹماٹر:تین عدد۔پیاز:ابلی ہوئی دو عدد۔ ہلدی :ڈیڑھ چائے کا چمچ۔دہی :دو کھانے کے چمچ۔ زیرہ : آدھا چائے کا چمچ۔ہرا دھنیا:آدھی گٹھی۔
ترکیب:
مغز پر سے جھلی صاف کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ توے پر مکھن کی ٹکیہ ڈال دیں۔اب لہسن ، ادرک، ہلدی،نمک،مرچ ،ٹماٹر اور پیاز کی پیسٹ ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ مصالحہ یکجا ہو جائے ۔ اور پھر مغز شامل کر کے خوب بھونیں کچھ دیر ڈھکن لگا دیں جب مصالحہ سرخ ہوجائے تو دہی اور زیرہ شامل کر دیں آخر میں گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر دو تین منٹ دم پر رکھ دیں۔
 
ویسے ہی جیسے روحانی بابا دنیاوی امور میں الجھے ہوئے ہوں :p
ارے بابا ہم تو مخلوق خدا کی بھلائی کا سوچتے ہیں اس واسطے دنیا میں ہیں ہمارا تو یہ حال ہے کہ ہاتھ کارو ل دل یار ول
جہاں تک بو کی بات ہے تو یورپ میں ہر چیز میں "بو" ایسی رچ بس گئی ہے کہ انسان اس بو کے ساتھ عادی ہوگیا ہے۔
 
قیصرانی

مغرب میں بو کا وہ تصور نہیں جو آج سے سو سال یا پچاس سال قبل ہمارے بزرگان کو محسوس ہوتا تھا۔ اب پرسنل ہائی جین ہو یا عمومی، یہ لوگ ہم سے کئی ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔ کم از کم ان کے پاس بیٹھنے سے کوئی بو نہیں آتی :)
 
قیصرانی آخری مراسلہ آپ نے جمعرات کو کیا تھا اب چونکہ آپ نے عید کی وجہ سے بکرے کا مغز کھا لیا ہے اس وجہ سے بدھی نے کام شروع کردیا ہے۔
جہاں تک بو کا تعلق ہے تو بو تو ہر اس انسان سے آتی ہے جو کہ گندہ ہو نہاتا نہ ہو۔پاکستان میں بھی آپ کو ایسے بدبودار بہت ملیں گے۔
میں دراصل اس بو کی بات کررہا تھا کہ جب یہ گورے سور کھاتے ہیں تو ان کے قریب بیٹھنے سے ایک بدبو کا سا احساس ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی چائنیز آپ کے ساتھ ہمسفر ہوگیا تو وہ ایسی ایسی گیسوں کی بو سے آپ کو روشناس کروائے گا کہ آپ پنجاب کی کسی بس کا سردیوں کی رات کا سفر بھول جاؤگے۔
 
ارے نہیں جناب۔ جمعرات سے ہفتے تک میں سفر پر رہا۔ کل کا دن گھر پر تھا، جو کہ عید کا اگلا دن بنا۔ میں نے کبھی کسی جانور کا مغز، سری پائے، اوجھری یا اسی طرح کے اجزاء نہیں کھائے۔ گورے سور کھاتے ہوں یا نہ کھاتے ہوں، مجھے ان کے پاس سے کبھی بو نہیں محسوس ہوئی اور یہ شروع سے اب تک کا تجربہ ہے، ایسا نہیں کہ میں عادی ہو گیا ہوں یا کوئی اور بات ہو :)
 
Top