مغفرت ۔ ہفتے میں دو مرتبہ۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
-
شافع امتاں ،. فخر کون و مکاں ، .وجہ ارض و سماں ، .حامی بے کساں ،. مولائے انس و جاں ،. رہبر رہبراں ، سرور سروراں ،. تاجدار شہاں ،.سیّاح لامکاں ، .چاند کی چاندنی.جن کے رخ سے عیاں ،. کروں کیا کیا.بیاں ،. ان کی میں خوبیاں ، .جو کروں ختم .اپنی.میں. عمر رواں،. پھر بھی پورا نہ ہو. ان کا خوش کن بیاں، .ہو گا ختم یہاں ،. وہ کہاں ، .میں کہاں،. صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان مغفرت نشاں ہے کہ
-
بندوں کے اعمال ہفتے میں دو مرتبہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں ‘ پیر کے دن اور جمعرات کے دن ۔ تو اللہ عزوجل اپنے سب مومن بندوں کو بخش دیتا ہے سوائے ان دو بندوں کے جو ایک دوسرے کے ساتھ کینہ رکھتے ہوں ۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ان دونوں کو چھوڑ دو ، یا ان کو مہلت دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں۔۔۔

صحیح مسلم۔ کتاب البر والصلہ والادب۔۔۔

محترم قارئین۔۔۔ ہمارے پیارے نبی علیہ افضل الصلاۃ والتسلیم کا یہ فرمان پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ

ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں۔۔۔

مغفرت کی خیرات ہفتے میں دو مرتبہ بٹ رہی ہے۔ لیکن اگر ہم محض آپس کی کدورتوں کی وجہ سے محروم رہ جائیں تو اس سے بڑی بد نصیبی کیا ہو گی۔۔۔ تھوڑا سا غور فرمائیں اور آپس کی رنجشوں کو بھلا کر ایکدوسرے کو معاف کر دیں۔۔۔ تو بعید نہیں کہ کل جمعرات کو ہم بخشے بخشائے پھر رہے ہوں۔۔۔
 
Top