تعارف مغل بچے عجیب ہوتے ہیں

زبیر مرزا

محفلین
السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تعارف کیسے اورکس سے کراویں کہ آج تک اپنی تلاش وعرفان ذات میں سرگرداں ہیں
کریں کیا ہیں, رہویں کہاں یہ بتادیتے ہیں
کولمبیا یونی ورسٹی کے سوشل ورک کے ماسٹرپروگرام کے طالب علم ہیں
پیدائش , پرورش اورابتدائی تعلیم کراچی میں پائی اوراب نیوریاک میں قیام پذیرہیں
اردو ادب کے شیدائی اشفاق احمد, بانوقدسیہ , عبدالله حسین اورزاہدہ حناکے مداح ہیں
غالب,فراق گورکھپوری, فیض احمد فیض اورمنیرنیازی کی شاعری جی جان سے پسند
کتابیں عزیزمتاع جاں ہیں اورخریدکرپڑھتے ہیں کہ پبلیشراورمصنف کااحسان وقرض اداکرپاویں
مغل بچے عجیب ہوتے ہیں یہ آپ اس تعارف جان گئے ہوں گے
دعاؤں کاطالب
زحال مرزا
 

مقدس

لائبریرین
ویلکم زحال بھائی۔۔ ایک ہمارے مغل بھیا ہیں۔۔ وہ اتنی مشکل والی اردو لکھتے ہیں۔
اب مجھے لگتا ہے کہ آپ مشکل اردو والے بھائی ہو
 

مقدس

لائبریرین
وہ تو ہے پر میں بھی کوشش کر رہی ہوں کہ سب جیسی میں بھی بول سکوں
لیکن ہے بہت مشکل بھیا۔۔ بٹ آئی نو آئی ول لرن ان شاءاللہ
 

عثمان

محفلین
کولمبیا یونیورسٹی سے ہیں۔ بہت خوب
پھر تو ہم آپ سے آئیوی لیگ کی کہانیاں سنیں گے۔
محفل میں خوش آمدید! :)
 

مغزل

محفلین
مرزا جی محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید، امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ادبی حوالے سے تعارف تشنہ ہے امید ہے اجمال کو تفصیل سے بدل دیں گے۔۔ دعا گو ہوں
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔۔ خوش آمدید :) ۔۔ اپکا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی اور آپ کے بارے میں مزید جاننے کی تمنا جاگ اٹھی :) امید ہے آپ محفل میں آپ کے دیدار کا شرف حاصل رہے گا
 

زبیر مرزا

محفلین
آپ تمام برادران محفل اوردو چھوٹی سی بہنوں( مقدس اورناعمہ) کاپذیرائی کے لیے شکریہ
پڑھائی , ملازمت , کتابوں اورٹی وی سے فراغت کے بعد محفل میں میں حاضری اورآپ صاحبان علم سے
رابطے کی کوشش ہوگی ان شاء الله
 
ایک مشورہ دینا چاہیں گے کہ پیغام کے کسی خاص حصے کو اجاگر کرنا مقصود نہ ہو تو متن کا رنگ بدلنے سے پرہیز کریں کیوں کہ مستقبل میں کوئی تھیم ایسا شامل کیا گیا جس کا بیک گراؤنڈ رنگ اس سے مماثل ہوا تو متن پڑھا نہیں جا سکے گا۔ بہر کیف یہ محض مشورہ ہے، اسے کسی قسم کا ضابطہ نہ سمجھا جائے۔ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ تمام برادران محفل اوردو چھوٹی سی بہنوں( مقدس اورناعمہ) کاپذیرائی کے لیے شکریہ
پڑھائی , ملازمت , کتابوں اورٹی وی سے فراغت کے بعد محفل میں میں حاضری اورآپ صاحبان علم سے
رابطے کی کوشش ہوگی ان شاء الله

وہ تو ٹھیک ہے لالہ لیکن اب یہ سوری تھینکس یہاں نہیں چلیں گے :)
 
Top