مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

عینی شاہ

محفلین
پہلے یہ بتاؤ کہ تم نے اتنی اداس سی بلی کیوں لگا رکھی ہے
مجھے لگتا ہی نہیں عینی مینی محفل پر آئی ہے
بس اس کو چینج کرو
اچھا یہ اداس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:pمجھے تو بڑی آرٹسک لگی تھی تو میں نے لگا دی ۔۔اچھا ابھی کوئی کیوٹ سی مانو لگاتی ہوں :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا یہ اداس ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:pمجھے تو بڑی آرٹسک لگی تھی تو میں نے لگا دی ۔۔اچھا ابھی کوئی کیوٹ سی مانو لگاتی ہوں :)
پہلے بھی میں کہوں یہ عینی کے پیغام تو آ رہے ہیں لیکن وہ خود ہے ہی نہیں
پھر میں نے دیکھا یہ بلیک سی تصویر والی عینی ہے۔
ہاں ناں جلدی سے کرو
 

نایاب

لائبریرین
نام: فارقلیط
عمر: 54سال
جنس:مذکر
مرض: ذیابیطس اور فشارالدم(یعنی ہائی بلڈ پریشر)
براہِ کرم مناسب نسخہ تجویز فرمائیں۔

ہو الشافی ہو الکافی
اذا مرضت فھو الیشفین ۔
محترم فارقلیط بھائی
جو ہو ذوق یقین پیدا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حبہ السودا ۔۔ یعنی " کلونجی " کو اگر اک خاص ترتیب ذکر سے استعمال کرنا معمول بنا لیا جائے تو بلا شک فائدے کا سبب ۔
فرمایا کالی کملی والے نے کہ " کلونجی موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء"
یقین کے ساتھ کسی پنساری سے 30 گرام، کلونجی خرید کر کسی صاف سفید کورے کاغذ پر پھیلا کر صاف کر لیں ۔
اور اس کاغذ پر پھیلی کلونجی کو کسی قلم کے ساتھ اس طرح خانوں میں تقسیم کریں کہ یہ 30 خانوں میں قریب قریب برابر تقسیم ہوجائے ۔
اور اک خانے میں اک گرام کلونجی کی مقدار ہو ۔ اور اس طرح تیس پڑیاں بنا لیں ۔ اک کوری مٹی کا آبخورہ لے لیں ۔ اور رات کو عشاء کی نماز کے بعد باوضو رہتے ہوئے " گیارہ بار درود شریف " اور گیارہ بار " دعائے حضرت ایوب علیہ السلام (ربنا انی مسسنی الضر و انت ارحم الراحمین ) اس آب خورے میں اک پھونک مار کر اک پڑیا کلونجی اس میں ڈال دیں ۔ اور آبخورے کو پانی سے بھر کر ڈھک کر کسی محفوظ جگہ رکھ دیں ۔ اور فجر کی نماز کے بعد نہار منہ اس پانی کو چھان کر گیارہ گھونٹ کر کے پی لیں ہر گھونٹ سے پہلے " درود شریف اک بار اور دعائے حضرت ایوب علیہ السلام اک بار " پڑھ لیا جائے ۔ اور پانی مکمل پی لینے کے بعد قبلہ رو کھڑے ہو کر دعا شفایابی مانگ لی جائے ۔ تو یقین کامل ہے کہ وہ سچا " حکیم " مریض کے لیئے آسانی پیدا فرما دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top