مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عینی مینی کہاں ہے؟
اُسے فوراً حاضر کیا جائے۔
وہ تو ہمیں اس ہسپتا ل سے بھگا رہی تھی۔اور کہہ رہی تھی۔
سوری انکل یہ وہ والا کلینک نہی ہے یہاں پر تو بس سبھی گوسپس کر رہے ہیں​
:)
عینی بٹیا !
دیکھتی ہو ، یہاں کیا ہوا؟
جہاں بچے بوڑھے سبھی گوسپس کا کھیل کھیل رہے تھے،
جہاں مبینہ طبیب از راہِ تفنن شافی نسخے کے نام پر مہلک تجاویز پیش کر رہے تھے،
گوسپس کے کھیل میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچانک ایک روحانی بابا تشریف لے آئے۔
نہ صرف تشریف لائے کرم فرمایا، اور اس مریض کو ایک بے مثال نسخہ شافی عطا کردیا۔
اللہ رب العزت اس طبیب و چارہ گر کے روحانی درجات بلند فرمائے،
قوم مسلم اور امت مسلمہ کے لیے اسے صحیح معنوں میں چارہ گر بنائے،آمین۔
اسے کہتے ہیں:
ایک سچا ہمدرد، سچا غمخوار، سچا مونس، سچا چارہ گر، سچا طبیب۔
کیونکہ کیمیا گر تو مرتے مرجاتے ہیں لیکن کیمیا سازی کااپنا نسخہ کسی کو بتاتے نہیں۔
اُن کے پاس علم کا جو خزانہ ہوتا ہے اُس پر وہ کالے ناگ کی مانند کنڈلی مارے بیٹھے رہتے ہیں
اور کسی دوسرے کو اس کے قریب پھٹکنے تک نہیں دیتے۔
 
ارے یہ سب کا ہے اور آپ ڈاکٹر ہیں ڈاک ڈار ڈینجر صاحب ذرا نظر فرمائیں ہسپتال کا نظام دن بدن بگڑتا جا رہا ہے

اپنا شعبہ صرف میڈ+عقل (میڈیکل) کا ہے۔ نظام خان بھلکڑ کی دردِ سری آپ کو یوں بھی ’’شوٹ‘‘ کرتی ہے کہ یادداشت خیر سے آپ کا مسئلہ ہے ہی نہیں۔
 
آہا، شمشاد صاحب! سیانے کہتے ہیں: خوش اخلاقی کا اولین تقاضا ہے کہ دوسروں کا نام آدھا نہیں پورا لیجئے۔
ریڈکراس شاہ کہئے کراس شاہ نہیں۔
ویسے بھی ہنس پاتال اور ریڈکراس کا نسلوں پرانا تعلق ہے۔​
امید ہے آپ اتفاق کریں گے، عینی شاہ تو یقیناً اتفاق کریں گی۔ ماننا، نہ ماننا اور بات ہے!
 

عینی شاہ

محفلین
آہا، شمشاد صاحب! سیانے کہتے ہیں: خوش اخلاقی کا اولین تقاضا ہے کہ دوسروں کا نام آدھا نہیں پورا لیجئے۔
ریڈکراس شاہ کہئے کراس شاہ نہیں۔
ویسے بھی ہنس پاتال اور ریڈکراس کا نسلوں پرانا تعلق ہے۔​
امید ہے آپ اتفاق کریں گے، عینی شاہ تو یقیناً اتفاق کریں گی۔ ماننا، نہ ماننا اور بات ہے!
:rollingonthefloor:
 
Top