مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

سید عمران

محفلین
تو ہمارے لئے دو عدد آلو کے پراٹھے، ساتھ میں مکھن کا پیڑہ جو لسی کے بڑے سے گلاس کے اوپر تیر رہا ہو، سحری کے لئے تیار کیجئیے، کھا ہم لیں گے۔
ہم نے سحری افطاری کی نہیں صرف روزہ رکھوانے کی بات کی ہے۔۔۔
اپنا خرچہ اپنے پلے سے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے سحری افطاری کی نہیں صرف روزہ رکھوانے کی بات کی ہے۔۔۔
اپنا خرچہ اپنے پلے سے!!!
جہیڑا بولے۔ او ای کنڈا کھولے
آپ نے کہا ہے روزہ رکھوانے کا تو سارا خرچہ پانی آپ کے ذمہ اب۔ بمعہ پیش کرنے کی ذمہ داری کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آل تو جلال تو
کر دے بیڑا پار تو
اوکھے ویلے نال تو
آئی بلا کو ٹال تو

یہ ہے رد بلا و آفات کا تعویذ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں تو ان بلاؤں کو بھگانے والا تعویذ دیتا ہوں۔ ان کو اپنے پاس بلانے کا نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو ہم تھوڑی نا استعمال کریں گے تعویذ۔۔۔ جس کے پاس جن ہے، وہاں استعمال کروائیں گے تا کہ جن بھاگ جائے وہاں سے۔ فیر اس لئی باقی ساریاں راہواں بند۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں پھر کچھ کرتے ہیں۔ لیکن جس کو تعویذ دینا ہے، اس کے کوائف کا ہمیں علم ہونا ضروری ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
وہ تو ہمیں بھی نہیں معلوم
ہمیں نہیں لگتا کہ کوائف کی ضرورت ہو گی۔ وہ والے نہیں ہوتے تعویذ جو انّے واہ ہر ایک کو دئیے جاتے ہیں۔ وہی دے دیجئے۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹوٹتا ہی رہتا ہے۔۔۔ آج گلابوں کی گوڈی کرنے کی باری تھی،،، ایک کلی ٹوٹ گئی۔کلی کیا ٹوٹی ،ہمارا دل ہی ٹوٹ گیا۔
بھائی کو بتایا کہ گھاس اکٹھی کرتے ایک انڈا ملا تھا جسے لا کر ہم نے بکس میں کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیا ہے۔انھوں نے فرمایا کہ ابھی اسے توڑ کر باہر کچرے میں ڈال کے آؤ۔کیونکہ سانپ کا بھی تو ہو سکتا ہے۔ ہم نے کہا انڈا توڑیں گے نہیں کسی بھی صورت ، لیکن کچرے میں ڈال آتے ہیں۔۔اسے کچرے میں پھینکتے ہوئے پھر سے ہمارا دل ٹوٹ گیا۔
پھر آپ نے بھی انکار کر دیا ہماری مرضی کا تعویذ دینے سے۔۔۔ پھر ٹوٹ گیا دل۔
اب ایلفی پہ ایلفی، ایلفی پہ ایلفی، جوڑ پہ جوڑ۔ جوڑ پہ جوڑ لگاتے لگاتے دل اپنی اصلی حالت میں رہا ہی نہیں۔
 
Top