ہاں تو میں بھی تو دل ہی کی بات کر رہا ہوں۔
اردو محفل کے ایک رُکن میکینک تھے۔ ان کے پاس اردو محفل کے ہی ایک رکن جو کہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے، اپنی گاڑی ٹھیک کروانے لے گئے۔ میکینک نے بتایا کہ اس کا انجن اوورہال ہو گا۔ اور 50 ہزار کا خرچہ بتایا۔
ڈاکٹر صاحب گاڑی چھوڑ کر آ گئے۔
ہفتے بعد جب وہ گاڑی لینے گئے تو میکینگ صاحب بولے، "ڈاکٹر صاحب ہم گاڑی کی اوورہالنگ کر کے اس کو بلکل ٹھیک کر دیتے ہیں اور صرف پچاس ہزار روپے لیتے ہیں۔ جبکہ آپ دل کی اوورہالنگ کر کے تین لاکھ روپے لیتے ہیں۔"
"کبھی چلتی گاڑی کے انجن کی اوورہالنگ کر کے دیکھنا"، ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا۔