مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
فی الحال تو انسیولین کی ضرورت نہیں پڑی۔
گولیوں سے ہی کام چل رہا ہے۔
روزانہ دو کیلو میٹر تیز رفتاری سے پیدل چلنا،
ہلکی پھلکی ورزش کرنا،
شوگر فری کا استعمال،
سفید اشیاء خوردنی: شکر، نمک، آلو، کیلا، شکرقند، مکھن وغیرہ سے پرہیز۔
شیرینی یعنی مٹھائیوں سے پرہیز۔
کریلے کا عرق، جامن کی گٹھلی یا جامن کے سرکہ کا استعمال
زیتون کے پھل، زیتون کا تیل، کلونجی اور کلونجی کے تیل کا استعمال
روزانہ صبح نہار منہ دوگلاس پانی پینا
شوگر بڑھ جانے کی صورت میں صبح نہار منہ پہلے دن ایک لہسن، دوسرے دن دو، تیسرے دن تین اور پھر چوتھے دن سے روزانہ پندرھویں دن تک چار چار کلی لہسن نہار منہ چبا کر پانی پی لینا۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
احتیاط آپ کتنی کرتے ہیں؟ انسولین لگاتے ہیں؟ اور روزانہ پیدل چلتے ہیں؟ تو کتنی دیر۔۔
میں اس لیے پوچھ رہا کہ میرے والد محترم کو بھی ہے۔۔۔
"میں اس لیے پوچھ رہا کہ میرے والد محترم کو بھی ہے۔۔۔"
یہ واسطہ نہ بھی دیتے اوریہ وضاحت نہ بھی کرتے تب بھی آپ کو جواب تو ملتا ہی۔
 

عمراعظم

محفلین
جو خواب آپ جاگتے میں دیکھتے ہیں۔۔۔ اور جو خواب آپ سوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔۔۔ ان کے درمیان کافی زیادہ فرق ہوتا ہے۔۔۔ یا عموماً موضوع اک ہی ہوتا ہے۔۔ :p
سر ! جاگتے ہوئے تو بڑے سہانے خواب دیکھتا ہوں لیکن سوتے ہوئے بڑے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔
 
ڈاکٹر بھلکڑ ذرا آکر ملاحظہ فرمائیں کیسے کیسے مریض یہاں ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں اور خود ڈاکٹر کا دور دور پتہ نہیں :D
اسی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کچھ عطائی مسیحا یہاں براجمان نظر آرہے ہیں :p

ڈاک ٹر صاحب کو یاد دلانا پڑے گا، کہ انہوں نے ایک عدد ہنس پاتال کی بنیاد رکھی تھی۔

مہ جبین
 

بھلکڑ

لائبریرین
ڈاک ٹر صاحب کو یاد دلانا پڑے گا، کہ انہوں نے ایک عدد ہنس پاتال کی بنیاد رکھی تھی۔

مہ جبین
ویسے آپ کی بات بالکل صحیح ہے
میں ہسپتال بنانے کے بعد دو گھنٹے ٹکا کر سویا ہوں۔۔۔
اب جاگ گیا ہوں تو پتہ چلا ہسپتال ایک مراسلے سے چھ صفحوں تک پھیل گیا
کون اتنے سارے چکر لگائے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی ! بیٹی یہ ڈاکٹر صاحب نےتوہمارے مرض پر توجہ ہی نہیں دی ۔ آپ نے صحیح تشخیص کی ہے، لہذا انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آپکو بطور ڈاکٹر بھرتی کیا جائے۔
آہم آہم۔۔ تھینک یو چچا جی آپ نے میرے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو کھوجا :p
عینی مینی سن لو! اب سے میرے مشوروں پر عمل کیا کرو۔:LOL:
 

بھلکڑ

لائبریرین
مریض+ہ (یہاں ’’مریضہ‘‘ یوں لکھا ہوا آتا ہے) کا نام: عینی شاہ
عمر: پچپن ۔۔ پہلی پ کو ب پڑھا جائے۔
وزن: سوال نامناسب ہے۔
نبض کی رفتار فی منٹ: اس ’’ہنس پاتال‘‘ مین سپر سانک ڈیٹیکٹر میسر نہیں۔
بلڈ پریشر: بلڈ کا ہونا یا نہ ہونا مشکوک ہے، لیب ٹیسٹ کرایا جائے ممکنہ طور پر ان کی رگوں میں چائے دوڑ رہی ہے۔
مرض کی علامات: ہنسی کے دورے پڑتے ہیں۔
تشخیصِ مزید: جنہیں ’’مریضہ‘‘ ہنسی کے دورے کہتی ہیں وہ در اصل رونے کے دَورے ہیں۔
نسخہ ادویات اور خوراک:
1۔ مساج تھپڑِکسین مدیحی: ہر بارہ گھنٹے بعد کم از کم ایک بار۔ صبح آنکھ نہ کھلے تو ایک اضافی مساج۔
2۔ گھاس کی چائے: 4+4+4 کپ روزانہ اور 4+4+4 کپ شبانہ۔ حسبِ ضرورت مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔
3۔ ٹانک آلوکریٹس: حسب منشا۔
خوراک: آم زیادہ کھائیں اور پڑوسن کو دکھا کر کھائیں۔ کھانے کی مقدار بڑھاتے چلے جائیں تا آنکہ پڑوسن کو فاقے کرنے پڑیں۔
خصوصی ہدایات: دن میں کم از کم 26 گھنٹے کی نیند لیں۔
پرہیز: کچن میں بالکل نہیں جانا، پانی کا استعمال ممنوع ہے، حتٰی کہ منہ ہاتھ بھی نہیں دھونا۔
۔۔۔ دستخط: ڈاکٹر ڈینجر​
لو جی ڈاکٹر ڈینجر کو میں نے اس ہسپتال کا ہیڈ مقرر کر دیا
اور ویسے اس علاج کے بعد ہنسی رک جانی چاہئے
 
Top