مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

بھلکڑ

لائبریرین
نام: فارقلیط
عمر: 54سال
جنس:مذکر
مرض: ذیابیطس اور فشارالدم(یعنی ہائی بلڈ پریشر)
براہِ کرم مناسب نسخہ تجویز فرمائیں۔
بھائی کریلے جس قدر ہو سکے زیادہ استعمال کریں اور باقی ہر روز صبح شوکر چیک کیا کریں اور چارٹ تو آپ کے پاس ہو گا ہی دونوں بیماریوں کےلئے پرہیز والا بس اُسی کے مطابق کھائیں
اللہ شفا دے گا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فی الحال تو انسیولین کی ضرورت نہیں پڑی۔
گولیوں سے ہی کام چل رہا ہے۔
روزانہ دو کیلو میٹر تیز رفتاری سے پیدل چلنا،
ہلکی پھلکی ورزش کرنا،
شوگر فری کا استعمال،
سفید اشیاء خوردنی: شکر، نمک، آلو، کیلا، شکرقند، مکھن وغیرہ سے پرہیز۔
شیرینی یعنی مٹھائیوں سے پرہیز۔
کریلے کا عرق، جامن کی گٹھلی یا جامن کے سرکہ کا استعمال
زیتون کے پھل، زیتون کا تیل، کلونجی اور کلونجی کے تیل کا استعمال
روزانہ صبح نہار منہ دوگلاس پانی پینا
شوگر بڑھ جانے کی صورت میں صبح نہار منہ پہلے دن ایک لہسن، دوسرے دن دو، تیسرے دن تین اور پھر چوتھے دن سے روزانہ پندرھویں دن تک چار چار کلی لہسن نہار منہ چبا کر پانی پی لینا۔
بس پھر تو زبردست ہے۔ :)

"میں اس لیے پوچھ رہا کہ میرے والد محترم کو بھی ہے۔۔۔ "
یہ واسطہ نہ بھی دیتے اوریہ وضاحت نہ بھی کرتے تب بھی آپ کو جواب تو ملتا ہی۔
نہیں میں نے اس لیے پوچھا کہ ابو جو کرتے ہیں وہ آپ کو بتا دوں گا۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
چلو ایسا کرتے ہیں نرس سے سیکرٹری کا درجہ دیتے ہیں اب خوش
میں نہیں ہوں نرس ورس اور سیکرٹری۔۔میں ڈاکٹر ہوں بھیاااا
دیکھیں آپ کی غیر موجودگی میں میں نے کتنے مریضوں کو مفت مشورہ دیا
عمراعظم انکل آپ کہاں ہیں؟ :(
 

بھلکڑ

لائبریرین
ڈاکٹر بھلکڑ ذرا آکر ملاحظہ فرمائیں کیسے کیسے مریض یہاں ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں اور خود ڈاکٹر کا دور دور پتہ نہیں :D
اسی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کچھ عطائی مسیحا یہاں براجمان نظر آرہے ہیں :p
کوئی بات نہیں اب اگر میں غیر موجود ہوں تو ہسپتال تھوڑی نہ رہے گا
ویسے آپ اپنا مرض بتلا کر ہمیں ہنسا سکتی
جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کسی کو نیند نہیں آتی تو کوئی بول نہیں پا رہا یا پھر خواب نہیں آتے
 

بھلکڑ

لائبریرین
Top